:پاکستان ٹپس ! میری شادی کو تئیس سال ہوگئے ابھی تک اولاد نہیں ہوئی آپ سے درخواست کوئی وظیفہ بتادیں۔ ہر انسان میں اللہ تعالیٰ نے فطری طور پر اولاد کی محبت رکھی ہے شادی بنیادی مقصد بھی افزائش نسل ہے ۔ لیکن اولاد کے حاصل نہ ہونے کی صورت میں انسان کو ناشکری اور احساس کمتری میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوکر دعائیں مانگنی چاہیے علاج اور معالجہ جاری رکھتے ہوئے نیک اعمال اور خصوصی وطور پر یہ جو آپ کو چار باتیں بتائیں گے
اگر کر لیتے ہیں تو انشاء اللہ دنیا کی کوئی چیز آپ کو بے اولاد نہیں رکھ سکتی ہے انشاء اللہ آپ کے اولاد اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوکر رہے گی ۔ آ پ نے پہلا کام یہ کرنا ہے کہ سورۃ انبیاء کا آپ نے ورد کرنا ہے ہر نماز کے بعد 7مرتبہ آیت رب لاتذرنی فردا وانت خیر الوارثین دوسری بات یہ کرنی ہے کہ باکثرت استغفار پڑھتے رہنا ہے کم ازکم100بار صبح اور 100بار شام کو پڑھنے کا اہتمام کریں۔ سورۃ نوح حضرت نوح ؑ نے اپنی قوم کو مندرجہ ذیل آیت میں استغفار کی ترغیب اور اس کے فوائد بیان کیے ہیں ۔ جس کا ترجمہ ہے چنانچہ میں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو یقین جانو وہ بہت بخشنے والا ہے وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا اور تمہارے مال اور اولاد میں ترقی دے گا تمہارے لیے باغات پیدا کرے گا تمہاری خاطر نہریں مہیا کردیگا ۔ تیسرا کام آپ نے کرنا ہے وہ صلاۃ الحاجت پڑھنے کا اہتمام ہے حدیث شریف میں ہے
جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے خاص حاجت یا کسی بندے سے خاص کام پیش آجائے تو اس کو چاہیے کہ خوب اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعت اپنی حاجت کی نیت سے نماز حاجت پڑھے اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے حمدوثناء کرے اور درود شریف پڑھے اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کرے چوتھا کام کرنا ہے وہ بھی بہت اہم ہے انسان کو چاہیے زندگی میں اس کو معمول بنا لے تو کسی قسم کی کوئی پریشانی مصیبت نہیں آئیگی اپنی وسعت کے مطابق صدقہ دینے کا اہتمام کرے صدقہ بل.اؤں اور م.ص.یب..تو.ں کو ٹالتا ہے ۔ حضرت عمر ؓ سے روایت کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا صدقہ دو اور اپنے مریضوں کا صدقے کے ذریعے علاج کرو ۔ اس لیے کہ صدقہ بیماریوں اور پریشانیوں کو دور کرتا ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں