خارش ہو یا انفیکشن، ہچکی ہو یا منہ کی بدبو۔۔ چھوٹی سبز الائچی سے تمام مسائل ہوجائیں دور

خارش

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ چینی، سونف اور چھوٹی الائچی کھانے کے بعد کیوں پیش کی جاتی ہے؟ شاید نہیں، تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ تین چیزیں نظام ہاضمہ کو بہتر کرتی ہیں اور اس سے متعلق مسائل کو دور کرتی ہیں۔ آج چھوٹی الائچی کی بات کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور گلے اور منہ کے انفیکشن سے بھی نجات ملتی ہے۔ ان کے بارے میں مختصراً جانتے ہیں-

1۔ خارش دور کرنے کے لیے گلے میں خراش ہو تو صبح اٹھنے کے بعد اور رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی الائچی کھائیں اور پھر نیم گرم پانی پی لیں۔ 2۔ کھانسی کا علاج اگر آپ کھانسی سے بہت پریشان ہیں تو چھوٹی الائچی، ادرک کا ٹکڑا، لونگ اور تلسی کے پتے ملا کر کھانے سے فائدہ ہوگا۔ 3۔ چھالوں کو دور کرنے کے لیے منہ کے دردناک چھالوں سے نجات کے لیے ایک بڑی الائچی کو پیس کر اس میں پسی ہوئی شکر ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہو گا۔ 4۔ تیزابیت آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر ہوٹلوں میں کھانے کے بعد چینی اور الائچی پیش کی جاتی ہے،

اس کی وجہ یہ ہے کہ الائچی گیس اور تیزابیت کا باعث نہیں بنتی۔ اس لیے کھانے کے فوراً بعد چھوٹی الائچی کھا لیں۔ 5۔ سانس کی بو سانس کی بو زیادہ ہو تو سبز الائچی چبائیں، اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ 6۔ منہ کا انفیکشن دور چھوٹی الائچی منہ کے کسی بھی قسم کے انفیکشن کو دور کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔ 7۔ ہچکی رک جائے گی اگر آپ کو اچانک ہچکی آنا شروع ہو جائے اور یہ نہ رکے تو الائچی اس کا علاج ہے۔ اس کے لیے ایک الائچی منہ میں رکھیں اور آہستہ آہستہ چباتے رہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں