یَاوَدُوْدُ کا ایک بہترین عمل جس کے کرنے سے آپ کےگھر میں برکت اورخوشحالی آئے گی

یَاوَدُوْدُ

اس تحریر میں یَاوَدُودُ کا وظیفہ تحریر کیاجارہا ہے ۔یہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔اللہ کی ذات نے انسان کو دنیامیں پیدا فرمانے کے بعد اس کی آسانی کے لئے بے شمار چیزیں مرتب کی ہیں ان چیزوں میں سے ایک چیز اللہ نے اپنا ذکر عنایت کیا ہے جو شخص اللہ کی ذات کا ذکر کرتا ہے اور

مولیٰ کی ذات سےڈر کر رہتا ہے وہ کبھی بھی کمزور نہیں پڑتا اور اس کی زندگی میں بہت سارے مسائل خود بخود حل ہوجایا کرتے ہیں ۔ یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا صفاتی نام ہے اور اس وظیفہ کو کرنے کا ایک خاص طریقہ ہے وہ بھی نیچے درج کیاجائے گا۔ ۔لیکن اس سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ یاودود کا مطلب کیا ہے ؟ یاودود کا مطلب بہت زیادہ پیار کرنے والا محبت کرنے شفقت کرنے والا ہے ۔یاودود کا آپ نے ورد کچھ اس طرح سے کرنا ہے یوں تو جتنے بھی اسماء

الحسنی ٰ ہیں و ہ اپنے اندر مطالب و حاجات کے مطابق ایک وسیع سمندر کی طرح ہیں اور انہیں اپنی حاجات کے مطابق بطور وظیفہ ورد کیاجاسکتا ہے مگر ہم خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عام اجازت کے ساتھ اسم پاک یاودود کے چند مجرب اعمال آپ کو بتانے جارہے ہیں جو آپ اپنی حاجت کے مطابق پڑھ سکتے ہیں انشاء اللہ مایوسی نہیں ہوگی۔سب سے پہلاعمل :یاودود میاں بیوی کی محبت کے لئے بطور خاص اکسیرکا کا درجہ رکھتا ہے اگر میاں بیوی میں ناچاکی

رہتی ہے۔ یا دونوں میں سے کوئی ایک عدم محبت اور بے توجہی کا شکار رہتا ہو تو بیوی شوہر کے لئے یا شوہر بیوی کے لئے جسے بھی ضرورت ہو بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ یاودود اور اول آخر سو سو مرتبہ درود پاک کے ساتھ یاودودپڑھ کر کسی بھی میٹھی پر دم کرے اور گیارہ دن تک بلاناغہ دوسرے کو کھلائے انشاء اللہ زندگی بھر ایسی محبت قائم ہوگی کہ ایک دوسرے کے بغیر رہ نہ سکیں گے اور نمبر دو:اگر کسی کے دوست احباب یاکوئی ر شتہ دار ناراض

ہوگیا ہو اور بولنا چالنا حتی کہ گھر آنا جانا بھی چھوڑ گیا ہوتو فجر یا عشاء کی نماز کے بعد ذہن میں اس کا تصور جما کر پہلے گیارہ بار کوئی سابھی درود پاک پڑھ لیجئے پھر دوسوبار یاودود پڑھنے کے بعد آخر میں پھر گیارہ بار درود پاک پڑھ کر۔ اس طرح تصور میں اس کے چہرے پر دم کر دیں حصول مقصد کے لئے روزانہ بلاناغہ جاری رکھیں انشاء اللہ بہت جلد بہت جلد ناراضگی دور ہوجائے گی اور انشاء اللہ وہ بندہ خود آپ سے رابطہ کرے گا یہ عمل دفتر یا

کسی بھی آرگنائزیشن میں کام کرنے والے بھی اپنی کولیگز اور باس کے لئے کر سکتے ہیں اگران کا رویہ ان کے ساتھ نا مناسب ہو یہاں یہ خیال رہے کہ یہ اللہ پاک کا اسم ہے اس لئے ناجائز یا حرام رشتے کے لئے ہر گزاجازت نہ ہو گی >ایسا کرنے والا اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا نیت کا حا ل اللہ بہتر جانتا ہے لہٰذا جائز طریقے پر اور دل میں مکمل اعتقاد رکھ کر کریں انشاء اللہ ضرور اثر ہوگا۔شکریہ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں