ایک لڑکے نے کلاس میں ایک لڑکی کومحبت بھرا خط لکھا کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور اگر تمھیں مجھسے محبت ہے تو کل سرخ سوٹ پہن کر آنا۔خط ایک کتاب میں رکھ کر کہا کہ گھر جاکر پڑھ لینا۔ اگلے دن لڑکی زرد رنگ کے کپڑے پہن کر آئی اور کتاب واپس کردی۔لڑکا اداس ہوگیا۔
وقت بیت گیا اور لڑکی کی کہیں اورشادی ہوگئی۔کچھ سال بیتے جب ایک دن کتابوں کی صفائی کرتے وقت لڑکے کو اس کتاب سےایک پرچی ملی جس میں اسی لڑکی نے لکھا تھا:”مجھے بھی تم سے محبت ہے مگر میں چاہتی ہوں تم میرے گھر والوں سے مجھے مانگو ۔ اور ہاں میں بہت غریب – ہوں اور میرے ابو کے پاس سرخ سوٹ خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔ تمھاری اپنی”لڑکے کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اخلاقی سبق سال میں ایک بار لڑکوں کو سبجیکٹ کی کتابیں کھول کر دیکھلینی چاہییں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں