ایک بادشاہ اور ایک رقص کرنے والی

ایک بہت خوبصورت لڑکی بادشاہ کے دربار میں رقص کر رہی تھی اور بادشاہ بہت ہی کالا بدصورت تھا۔رقص کرنے کے بعد لڑکی نے کہا بادشاہ سلامت جان که امان پائوں تو ایک سوال کرنے کی اجازت ملے گی بادشاہ نے اجازت دے دی۔ لڑکی نے کہا: کہ جب حسن تقسیم ہو رہا تھا تب آپ کدھر گم تھے۔

بادشاہ بغیر غصہ کیئے مسکرا کے بولا: جب تم حسن کی لائن میں کھڑی تھی تب میں نصیب کے لائن میں کھڑا نصیب لے رہا تھا۔ اور یہ میرا نصیب ہے کہ تجھ جیسی خوبصورت حسن والی میری غلام ہے اور میرے سامنے ناچ رہی ہے۔ اسی لیئے کہنے والے نے خوب کہا: حسن نا مانگ رب سے نصیب مانگ حسن والے اکثر نصیب والوں کے غلام ہوا کرتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں