اگر آپ کی واشنگ مشین بھی اندر سے اتنی گندی ہوگئی ہے اور اس پر زنگ لگ گیا ہے تو جانیں اس کو صاف کرنے کے لیے 12 روپے کی آسان ٹپ

کپڑے دھونے کی مشین ہر ہفتے ہر گھر میں استعمال ہوتی ہے اور کچھ گھرانے جہاں چھوٹے بچے ہوتے ہیں وہاں ہفتے میں 2 مرتبہ اس کا استعمال لازمی ہوتا ہے۔ مشین کی صاف صفائی تقریباً سب ہی خواتین اس کو استعمال کرنے کے بعد کرتی ہیں مگر کچھ عرصے بعد مشین میں اندر اور باہر کی جانب میل جم جاتی ہے اور کچھ جگہوں پر زنگ لگنے لگتا ہے جس سے مشین پرانی اور بیکار لگنے لگتی ہے جبکہ وہ کپڑے دھونے میں بالکل وقت نہیں لیتی۔ اکثر ڈٹرجنٹ کی وجہ سے بھی مشین پر نشانات پڑ جاتے ہیں۔

اگر آپ کی مشین بھی بالکل ایسی ہوگئی ہے تو جانیے اس کو صاف کرنے اور چمکانے کی بہترین ٹپ جس سے یہ ہو بالکل صاف اور لگے نئی جیسی۔ ٭ مشین کو پہلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں کہ یہ گیلی ہو جائے۔ ٭ اب ایک ٹپ میں 1 جگ گرم پانی، 2 چمچ سرف، 3 چمچ سوڈا، ایک پیکٹ اینو اور 4 چمچ سرکہ لیں اس کو اچھی طرح مکس کریں۔٭ اس پانی میں کسی کپڑے کو ڈبوئیں اور اچھی طرح مشین پر پھیریں پھر اسکاش برائٹ کی مدد سے اچھی طرح مشین کو رگڑ رگڑ کر صاف کریں اس طرح میل بھی نکلے گی اور زنگی بھی صاف ہو جائے گا۔٭ گہرے نشانات یا میل جمنے کی صورت میں بنائے گئے محلول میں پھٹکری بھی شامل کرلیں یوں آپ کی پرانی مشین بھی نئے جیسی چمک جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں