معدے میں تیزابیت اس وقت ہوتی ہے جب گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سلح بڑھ جاتی ہے جو کہ گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض کا باعث بنتی ہے ۔ عام طور پر معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے، کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال وغیرہ ہوتا ہے ۔
جب تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہو جائے تو سینے میں جلن یا تیزابیت کا احساس ہوتاہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں ہر وقت موجود رہنے والی چند چیزیں معدے اکی تیزابیت سے نجات دلا سکتی ہیں ؟ سبز الائچی پاک و ہند سمیت ایشیائی ممالک میں گھروں میں عام مستعمل ہے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ ریاست میسور کی الائچی بہترین ہے۔ دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں یہ پائی جاتی ہے۔
اردو اور ہندی میں اسے چھوٹی الائچی یا سبز الائچی اور انگریزی میں کارڈاموم کہتے ہیں۔ چھوٹی سی الائچی بڑے بڑے فائدے رکھتی ہے جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔ یہ تیزابیت کو مختم کرتی ہے۔ خوابیدگی کے خمار کو کم کرتی ہے جبکہ معدے میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہوئے ریاح پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ بد ہضمی سے ہونیوالی گیس اور سردرد کیلئے سبر چائے میں الائچی ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ الائچی معدے میں موجود اعالی جھلی کو مضبوط بناتی ہے۔ اس لیے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔
اس کو چہانے سے منہ بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جوخوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ السر کی بیشتر اقسام میں بھی فائدہ مند ہے۔ تبخیر اور السر میں اس کادرج ذیل مرکب انتہائی مفید ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں