چولہے اور گرمی کی تپش سے جلد خراب ہوجاتی ہے، اس خراب ہوئی جلد کو دوبارہ سے فریش کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سات روز کا چیلنج پیش کردیا ، اس ماسک کو مسلسل سات روز تک لگانے سے آپ کی جلد شیشے جیسی چمکدار اور گلوئنگ ہو جائے گی یا یوں کہہ لیں کہ کورین اسکن ہو جائے گیتو بس اب روزانہ اس ماسک کا استعمال کر کے اپنی جلد کو پارلر جائے بغیر خوبصورت شیشے جیسی چمکدار بنا لیں۔
ماسک بنانے کا طریقہ:بادام کا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہلدی آدھا چائے کا چمچبیسن 1 چمچدہی 2 سے 3 کھانے کے چمچماسک کو لگانے کا طریقہ:ان تمام اجزاء کو مکس کر کے یک جان کر لیں اس کے بعد اس کو چہرے اور گردن پرلگا لیں، اس ماسک کو آدھا گھنٹہ سے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں، پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، یہ ماسک روزانہ لگانا ہے۔ تین دن میں ایک دفعہ اس ماسک کی اسکربنگ بھی کرلیں اور ایک گھنٹہ جب ماسک لگا رہے تو اس کو اتارنے سے پہلے ہلکا سا روز واٹر کا اسپرے کر کے اس کی اسکربنگ کریں اور پھر دھوئیں۔ اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں اور اس کے بعد جلد پر کچھ اور نہ لگائیں۔اس سے آپ کو سات روز میں کورین گلاس اسکن مل جائے گی۔
اپنی رائے کا اظہار کریں