آج کل شادی کے لمحات کو خوبصورت اور منفرد بنانے کے لیئے جوڑے مختلف تھیم اور جگہوں پر فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔ کچھ سمندری کنارے کا انتخاب کرتے ہیں تو کچھ پہاڑوں اور پارکوں کا۔ لیکن کئی بار جیسا ہم سوچتے ہیں اسکا الٹ ہوجاتا ہے اور خوشی کے لمحے یکدم پریشانی میں بدل جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس جوڑے کے ساتھ ہوا جو حال ہی میں ویڈنگ فوٹو شوٹ کروانے ایک پارک میں گئے تھے۔
زرائع کے مطابق، پارک میں دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ نامعلوم شخص نے اسلحے کے زور پر دلہن سے اس کے پہنے ہوئے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ شادی کا فوٹو شوٹ ایک بھیانک خواب بن گیا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں