علمی سپاٹ! بعض لوگ مسوڑوں کی خرابی اور منہ میں سے بدبو آنے سے پریشان رہتے ہیں اس کیلئے صبح ہرادھنیا دہی میں ملا کر کھائیں اور دھنیے کو پانی میں جوش دے کر غرارے کریں ، چند ہی روز میں مسوڑھے مضبوط اور منہ کی بدبو دور ہوجائیگی۔کالنے ہونٹو کیلئے ایک کپ ناریل کا خالص تیل لیکر اس میں آدھا کپ تازہ لیموں کا عرق شامل کریں ۔دن میں تین سے چار مرتبہ روئی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں
انشاء اللہ جلد ہی فرق محسوس ہوگا۔اس کے علاوہ چقندر کا ٹکڑا کاٹ کر دن میں دوبار ہونٹوں پر رگڑنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔متواتر 15روز میٹھی کشمش جس میں ترشی بہت کم ہو بقدر ایک چھٹانک 50گرام روزکھاتے رہیں انشاء اللہ قبض ٹھیک ہوجائیگی ۔ پرانی قبض کیلئے بھی لاجواب ہے۔رس سے حسن میں نکھار لائیں۔گاجر کے رس کو روئی کی مدد سے ہر روز چہرے پرلگانے سے چہرہ صاف ،پُررونق اور جلد اچھی ہوجاتی ہے ۔تازہ سنگترہ کہیں رکھ دیں پڑپڑا سوکھ جائے تو اسے پیس کر شہد کی مدد سے اس کی چنے کے برابر گولیاں بنا لیں یہ گولیاں ہیضہ ، قے اور متلی کو ختم کردیتی ہیں روزانہ پانچ گولیاں کھائیں۔اگر ناک میں پھوڑا پھنسی ہو یا حلق میں سوزش ہوتو تھوڑے سے نیم کے تازہ پتے لیکر انہیں پانی میں جوش دیں چٹکی بھر نمک بھی ڈال دیں۔ پھر اسے
چھان لیں یہ نیم گرم پانی ناک میں زور سے چڑھائیں اور غرارے بھی کریں دن میں کم ازکم تین مرتبہ دس دن کا کور س کریں دائمی نزلہ بھی ختم ہوجائیگا۔خشک دھنیا کے تین چار دانے چبانے سے قے نہیں آتی سبز دھنیا کے چند پتے چبانے سے بھی الٹی رک جاتی ہے۔روغن زیتون کو باقاعدگی سے سر پر لگانے سےگرتے بال رک جاتے ہیں اور جلدی سفید بھی نہیں ہوتے ،یہاں تک کہ بالوں سے خشکی بھی دور ہوجاتی ہے۔سمیں مونگ پھلی کھانے والے افراد کی طاقت بحالی رہتی ہے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے آدمی محفوظ رہتا ہے ۔ ایسے افراد جن کی نظر کمزور ہونے لگے ان کیلئے ایک چھٹانک مونگ پھلی کا روزانہ استعمال بہت ہی مفید ہوتا ہے ۔ا س سے نظر بحال ہوجاتی ہے اور کمزوری نہیں ہوتی ۔دبلے افراد کیلئے تلی ہوئی
مونگ پھلی موثر رہتی ہے کچھ عرصہ مستقل کھانے سے وزن میں اضافہ شروع ہوجاتا ہے بلڈ پریشر کی کمی سے طبیعت بوجھل رہتی ہے دماغ بھی ماؤف رہنے لگتا ہے بلڈ پریشر بحال کرنے کیلئے نمک میں بھنی مونگ پھلیاں بہت جلد اثر دکھاتی ہیں ایک چھٹانک پھلیاں کھانے سے بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔وٹامن سی کا سب سے بہترین خزانہ مالٹے کی شکل میں موجود ہے یہ ہاضم ہوتا ہے اسے کھاتے وقت کالی مرچ اور نمک کا اضافہ کرنے سے اس کا ذائقہ مزیدار ہوجاتا ہے ۔مالٹے کے چھلکے کے اندرونی سفید حصے کو صاف کرکے رگڑ لیں تیل سرسوں ملا کر رات کے وقت چہرے پر لیپ کرکے سوجائیں صبح سویرے اٹھ کر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں۔ صرف چھ دن کے استعمال سے چہرے کے تمام داغ، دھبے اور چھائیاں دور ہوجائیں گے ۔مالٹے کے
چھلکے کے صرف زردی والے حصے کو ہی اگر رات سونے سے قبل چہرے پر مل لیا جائے یہ عمل کوئی پانچ منٹ تک جاری رہے تو مذکورہ بالا فائدہ چند ہی روز کے استعمال سے ہوجاتا ہے ۔سردیوں کے موسم میں چقندر ضرور پکانے چاہئیں۔ چقندر خون کی کمی کو دور کرتا ہے تازہ خون بناتا ہے قبض کو دور کرتا ہے جن خواتین کے چہرے پر کیل مہاسے بہت نکلتے ہوں ان کیلئے مفید ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں