رمضان میں جنت میں لے جانے والا درودِ پاک، حضوراکرمﷺنے اس کا وعدہ کیا ہے

حضوراکرمﷺ

جنت میں جانے کیلئے جو اعمال درکار ہیں ان کو یہاں پر احادیث صحیحہ کی روشنی میں مع حوالہ کتب و حدیث نمبر پیش کیے جاتے ہیں:اﷲ اور اس کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم اور دین اسلام پر ایمان لانے میں خوشی محسوس کرنا:حضرت ابو سعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی ﷲ

علیہ وسلم نے فرمایا:” جس شخص نے یوں کہا : میں ﷲ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر راضی ہوں اس کیلئے جنت واجب ہوگئی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا:حضرت ابو ھیریرة رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے۔ کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:”میری تمام امت جنت میں داخل ہوگی مگر جس نے انکار کیا ( وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا)” صحابہ کرام رضوان ﷲ اجمعین نے عرض کیا ” یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کس نے انکار کیا ؟” آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوگیا اور جس نے

نافرمانی کی اس نے انکار کیا”نرم مزاجی ، عاجزی ، نرم دلی اور حلیم الطبع صفات:حضرت ابوھریرة رضی ﷲ عنہ سے روایت ہے ۔ کہ نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:” جنت میں ایسے لوگ داخل ہوں گے جن کے دل چڑیوں جیسے ہوں گے”.(یعنی چڑیوں کی طرح ان کے دل نرم ہوں گے)غریبی، فقیری اور محتاجی:حضرت حارثہ بن وھب رضی ﷲ عنہ نے نبی اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” کیا تمہیں بتاؤں جنت میں جانے والے لوگ کون ہیں؟” صحابہ کرام نے عرض کیا ” کیوں نہیں”آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”ہر ناتواں ، لوگوں کے نزدیک

کمزور ( لیکن ﷲ کے نزدیک برگزیدہ) اگر (کسی معاملے میں) ﷲ کی قسم کھالے تو ﷲ اسے سچا کردے ” پھر فرمایا ” کیا میں تمہیں جہنم میں جانے والے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ”صحابہ کرام نے عرض کیا ” کیوں نہیں ”آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا” ہر جھگڑالو، بداخلاق اور تکبر کرنے والا ”حضرت ام حبیبہ رضی ﷲ عنہا رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سے روایت ہے۔ کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ ” جو شخص روزانہ ﷲ کی رضا کیلئے فرضوں کے علاوہ بارہ رکعت نوافل ادا کرتا ہے ﷲ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بناتا ہےش رک سے

بچنا، نماز اور زکوة کی ادائیگی کرنا اور صلہ رحمی کرنا:حضرت ابو ایوب رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا مجھے کوئی ایسے عمل بتائیے جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کردے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ” ﷲ کی بندگی کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ، نماز قائم کر ،زکوة ادا کر اور رحم والوں سے تعلق قائم رکھ”جب وہ آدمی واپس پلٹا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا” جن باتوں کا اسے حکم دیا گیا ہے اگر ان پرعمل کیا تو جنت میں داخل ہوگا

اپنی رائے کا اظہار کریں