علمی سپوٹ! مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا نیا سلسلہ ہوا کا کم دباؤ آج سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر کرنا شروع کرے گا۔جس کا فوکس شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر کے علاقوں پر ہوگا۔ تفصیل کے مطابق آج شام/رات کے
دوران سرگودھا، فیصل آباد، چنیوٹ، نورپورتھل، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب سمیت وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میںگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج رات سے جمعہ کے دوران لاہور، قصور، شیخوپورہ، مریدکے، حافظ آباد، نارووال، ڈسکہ، پسرور، شکرگڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، کھاریاں، جہلم سمیت شمالی اور شمال مشرقی پنجاب لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے بیشتر مقامات پر زبردست بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش
اور ژالہ باری بھی ممکن ہے۔اس کے علاوہ مری، اسلام آباد، چکوال اور گردونواح کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ آج سے جمعہ کے دورانمظفرآباد، وادی نیلم، باغ، بالاکوٹ، راولاکوٹ، گھڑی دوپٹہ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت آزادکشمیر کے بیشتر مقامات پر اچھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمال مغربیبلوچستان اور وسطی، جنوبی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اگلے چوبیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج اور کل بلوچستان کے زیادہ تر علاقے جبکہ خیبرپختونخوا کے مغربی علاقے طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں