طالبان کی جدید ترین امریکی ہیلی کاپٹر اور فوجی گاڑیاں چلانے کی ویڈیو وائرل ۔وائرل ویڈیوز میں طالبان کو کہیں صدارتی محل کے جم خانے میں جدید مشینوں پر ورزش کرتے دیکھا گیا توکہیں تفریحی پارک میں جھولے جھولتے اور آئس کریم کے مزے لیتے دیکھا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تاہم اب ایک غیر معمولی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طالبان کو امریکی فوج
کے زیر استعمال ’ہموی‘ گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ 23 سیکنڈ کی مختصر سی ویڈیو میں کھلے میدان میں امریکی فوج کی گاڑیاں کھڑے دیکھی جا سکتی ہیں، اسی ویڈیو میں طالبان کے ایک رن کو گاڑی میں بیٹھے فوٹو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں موجود دو طالبان میدان میں کھڑی امریکی فوج کی گاڑیوں پر نظریں دوڑاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں درج ہے کہ طالبان امریکی فوج کی ہمویز چلاتے ہوئے، ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بہتر اسلحہ سمجھے جانے والے امریکی ہتھیار اور ساز و سامان طالبان نے قبضے میں لے لیے ہیں ایسا شاید دنیا میں کہیں اور نہیں ہوا ہوگا۔اسی اکاؤنٹ پر طالبان کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انھیں بگرام ائیر بیس کا ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا تھا کہ ایک وقت بگرام سب سے بڑا امریکی فوجی مرکز تھا جہاں طالبان رہنما بھی قید کیے جاتے تھے۔ طالبان امریکی ہمویز چلاتے ہوئے دنیا کا سب سے بہتر اسلحہ سمجھے جانے والے امریکی ہتھیار اور سازوسامان طالبان نے قبضے میں لیے ہیں۔ ایسا شاید دنیا میں کہیں اور نہیں ہوا ہوگا
اپنی رائے کا اظہار کریں