خاتون اور میاں جی کی کہانی

ایک بہت ہی خوبصورت خاتون تھی۔ اپنے بیٹے کو پاس کے ٹیچنگ سنٹر میں اردو سیکھنے کے لئے بھرتی کروا آئی۔اردو پڑھانے والا میاں جی اس عورت کی خوبصورتی کے بارے میں جانتا تھا۔ چھٹی کے وقت میاں جی نے اس کے بیٹےسے کہا: اپنی امی کو میرا سلام کہنا۔بیٹے نے آکر ماں کو کہہ دیا کہ میاں جی صاحب نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔خاتون نے بھی بیٹے کے ہاتھوں سلام کا جواب سلام بھیج کر دے دیا۔ یہ سلسلہ ہفتے بھر چلا۔

خاتون نے شوہر” سے مشورہ کیا اور اگلے دن بیٹے سے میاں جی کو کہلوایا کہ امی نے شام کو گھر پر بلایا ہے۔ میاں جی بہت خوش اور خوش3 دن سے نہایا نہیں تھا، باسی شیروانی کو استری کروایا خوشبو مارا اور پہنچ گیا اس عورت کے گھر۔خاتون نے پہلے آؤ بھگت کی چائے ناشتہ کروایا، پھر بیٹے کی تعلیم کے بارے میں معلومات لی۔میاں جی رسمی باتیں کرنے کے بعد، اپنی اصلیت پہ آیا اور کہا ماشاء اللہ، آپ کوخدا نے بڑی فرصت میں تراشا ہے ۔لیڈی وہ تو ہے، شکریہ
میاں جی : مجھے آپ سے عشق ہو گیا ہے’محترمه

خاتون جی ہاں وہ تو ہے، پر یہ بات اگر میرے شوہر نے سن لی تو بہت مشکل ہو جائے گی، وہ آتے ہی ہوں گے۔ آپ اب جائیے، کل شام کو پھر آئیے گا تب باتکریں گے۔ میں انتظار کروں گی۔میاں جی چلنے کو ہوا ہی تھا کہ باہر سے اس خاتون کے شوہر کی آواز آئی کون
گھر میں گھسا ہے، حرام خور؟میاں جی گھبرایا۔ میں چھپ جاؤں؟خاتون نے اسے ساڑھی پہنا دی اور گھونگھٹ کروا دیا اور گندم پیسنے والی پتھر کی چکی کے پاس بیٹھا دیا۔

اور کہا: آپ آہستہ آہستہ گندم پیسے، میں انہیں چائے وغیرہ پلا کر باہر بھیجتی ہوں، آپ موقع دیکھ کر بھاگ جائیے گا۔میاں جی لگے چکی چلانے اور گندم پیسنے شوہر گھر داخل ہوئے اور پوچھا کہ یہ کون عورت ہے؟خاتون پڑوس میں نئے کرایہ دار آئے ہیں، ان کی بیوی ہے، گندم پیسنے آئی ہیں،شوہر اور بیوی بہت دیر تک ہنسی مذاق اور باتیں کرتے رہے۔1 گھنٹے بعد شوہر نے کہا: میں ذرا کونے کی دکان سے پان کھا کر آتا ہوں اور باہرنکل گیا۔

ایک گھنٹے تک گندم پیستے پیستے،پسینے میں شرابور میاں جی نےساڑی اتار کے پھینکی اور آنا فانا میںوہاں سے سرپٹ بھاگ لئے۔15 دن بعد عورت کے بیٹے نے مدرسے میں میاں جی سے کہا: ماں نے آپ کوسلام بھیجا ہے”میاں جی گرجے۔۔۔۔۔ حرام خورو آنا ختم ہو گیا ہو گا۔ کیا 20 کلو آٹا کھا گئے، جو اب دوباره سلام بھیجا ہے۔۔۔۔۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں