خاموشی کی طاقت

روز شام کو کام سے واپس آنے پر ایک شخص اپنی بیوی کو خوب لڑائی کرتا تھا ۔ جب اس عورت نے اپنے بھائی سے شکایت کی تو اس کے بھائی نے کہا پانی کی بوتل لے آؤ جب وہ لے آئی تو اس نے کہا جب تمہارا شوہر گھر ” میں داخل ہو جائے تو یہ پانی پی لیا کرو، اور پانی کو نگلنا ” نہیں بلکہ اسے منہ میں ہی رہنے دینا آپ کے منہ میں پانی تب تک رہنا چاہیے

جب تک کہ وہ اپنے کپڑے تبدیل کرلے ، کافی پی لے اور بستر پر .. آرام کرنے کے لیے لیٹ نہ جائے اس عورت نے ایسا ہی کیا اس کو یہ دیکھ کر سخت حیرانی ہوئی کہ اس کا شوہر اب اس کو اس طرح نہیں مارتا جیسے وہ پہلے مارتا، لیکن اس کی پانی کی بوتل ختم ہو رہی تھی۔ وہ واپس اپنے بھائی کے پاس گئی اور کہا دوسری بوتل !! چاہیئے اور بتاؤ ویسے پانی میں کیا ڈالا تھا ..؟؟ اس کے بھائی نے اس سے کہا کہ میں نے پانی میں کچھ نہیں ڈالا تھا، جب تمہارا شوہر شام کو کام سے سے تھکا ہوا !! گھر واپس آئے تو بس تب اپنا منہ بند رکھا کرو

اپنی رائے کا اظہار کریں