ہوسکتا ہے آپ ایسے 80 یا 90 سالہ افراد کو جانتے ہوں جو جسمانی طور پر مستعد اور ہر کام کرتے ہوں اور ایسے بھی 40 یا 50 سال کے لوگ آپ نے دیکھے ہوں گے جن سے ہلا بھی نہیں جاتا۔ درحقیقت آپ کی چند عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو جسم کو تیزی سے بڑھاپے کی جانب گامزن کردیتی ہیں۔ تاہم ان عادتوں سے واقف ہوکر انہیں ترک کرنا اور قبل از وقت بڑھاپے سے بچنا کافی آسان ہے۔ خراب غذائی عادات ناقص
غذا شرطیہ آپ کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے جنک فوڈ، میٹھی یا زیادہ چربی والی غذائیں اس سفر کو تیز کردیتی ہیں جبکہ محدود مقدار میں کیلوریز اور زیادہ غذائیت پر مبنی خوراک جیسے پھل ، سبزیاں، اجناس اور گوشت وغیرہ کا استعمال اس سے سے بچاتا ہے۔ کم نیند اگر آپ مناسب نیند نہیں لیتے تو آپ کا پورا جسم متاثر ہوتا ہے، نیند صحت مند اور خوش باش زندگی کے ضروری ترین اجزاء میں سے ایک ہے کیونکہ یہ دماغ کو اپنا کام ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ جسمانی نظام کو بھی ری چارج کرتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں