لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنے کی برکات

پڑھنے

لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ پڑھا کرو،کیو نکہ یہ جنّت کےخزا نو ں میں سےایک خز انہ ہے۔(مسلم، کتا ب الذکرو الدعاء باب استحباب خفض الصوت بالذکر ،حدیث : ۲۷۰۴، ص۱۱۱۲) (2)…ارشادفرمایا:کیا میں تمہیں جنّت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتا ؤں؟ عر ض کی،وہ کیا ہے؟ارشا دفرمایا:لاَ

حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ۔ (مجمع الزوائد ،کتا ب الاذکار، باب ماجاء فی لاحول ولاقوۃ الا باللّٰہ ،۱۰/۱۱۸،حدیث: ۱۶۸۹۷)
(3)…ارشادفرمایا:جس نے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ پڑھا تو یہ (اس کے لئے ) ننانوے(99) بیماریو ں کی دوا ہے، ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج وغم ہے ۔(التر غیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء، التر غیب فی قول لا حول ولا قوۃ الا با اللہ ،۲/۲۹۱، رقم: ۲۴۴۸) (4)…ارشادفرمایا:اےعلی(رضی اللہ عنہ)!میں

تمہیں ایسےکلمات نہ بتادوں،جنہیں تم مصیبت کے وقت پڑھ لو، عرض کی ضرورارشادفرمائیے!آپ پرمیری جان قربان!تمام اچھائیاں میں نےآپ ہی سےسیکھی ہیں، ارشادفرمایا:جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤ تواس طرح پڑھو:’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ‘‘پس اللہپاک اس کی برکت سےجن بلاؤں کوچاہےگادُورفرمادےگا۔(عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ،ص۱۲۰) اس کے علاوہ علمائے کرام نے بھی لَاحَوْلشریف کی برکتوں کو بیان فرمایا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں