۔ سب سے پہلے 1 کپ تِل لیکر اسے صاف کرلیں۔۔ پھر اسے دھیمی آنچ پر کچھ سیکنڈز روسٹ کر کے ایک پلیٹ میں نکال دیں۔۔ اب ایک پین میں ½ کپ گُڑ اور 1 سے 2 چمچ پانی شامل کر کے اسے پکائیں۔۔ گُڑ کے شیرے کو ضرورت سے زیادہ نہ پکایا جائے ورنہ وہ ٹھنڈا ہو کر جم جائے گا، بلکہ تھوڑی دیر پکا کر چولہا بند کر دیں۔۔ اسکے بعد اس میں تِل ڈال کر مکس کریں، اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔۔
جب نیم گرم رہ جائے تو اس کے لڈّو بنا کر رکھ دیں۔۔ سرد موسم میں خود بھی ان لڈوؤں کا لطف اٹھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں
اپنی رائے کا اظہار کریں