سُوال : رات میں جھاڑو دینا تنگدستی کے اَسباب میں شمار کیا گیا ہے اور صَفائی کو نِصف اِیمان فرمایا گیا ہے ، اگر دِن میں کسی وجہ سے صَفائی نہ کی گئی ہو جیسے گھر والے شادی یا کسی تَقریب میں گئے ہوئے ہوں تو کیا وہ رات میں گھر کی صَفائی کرنے کے لیے جھاڑو نہ دیں؟ اگرچہ بعض بزرگوں نے رات میں جھاڑو دینے (اور کپڑے سے جھاڑو دینے ) کو تنگدستی کے اَسباب میں شُمار کیا ہے ۔ ([1]) مگر اسے ناجائز کسی نے بھی نہیں کہاکہ رات میں جھاڑو دینا گناہ قرار پائے لہٰذا رات میں جھاڑو دینا شَرعاً جائز ہے ۔ زیادہ فلور والی مسجد میں پہلی صَف کونسی ہوگی؟
سُوال : بعض مَساجد چند فلور پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں نیچے بھی نماز پڑھنے کی تَرکیب ہوتی ہے اور اوپر بھی، بعض اوقات امام صاحب اوپر والے فلور پر جماعت کروا رہے ہوتے ہیں ایسی صورت میں جو لوگ نیچے والے فلور کی پہلی صَف میں نماز پڑھیں گے تو کیا ان کو بھی وہی فضیلت ملے گی جو اوپر والی پہلی صَف میں شامل ہونے والوں کو ملے گی؟ (رِیکارڈ شُدہ سُوال) جواب : پہلی صَف کا دَرَجہ اسی کو دیا جائے گا جو عین امام کے پیچھے ہو گی ۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے فرمایا : ) پہلی صف امام کے پیچھے والی اس صَف کو کہا جاتا ہے جو امام کے بالکل پیچھے سے شروع ہوتی ہے ۔ اِس کے عِلاوہ جو لوگ دوسری کسی مَنزل میں ہوں گے وہاں صَفیں الگ شُمار ہوں گی ۔ کیا بارش میں پڑھنے والا دُرُود شریف مَخصُوص ہے ؟ سُوال : کیا اولے دیکھ کر بارش والا دُرُود شریف پڑھ سکتے ہیں؟ ( جامعۃُ المدینہ جیفلون بنگلہ دیش سے سُوالجواب : کوئی ایسا دُرُود شریف تو نہیں دیکھا جو بارش کے ساتھ ہی مَخصُوص ہو البتہ بارش کے موقع پر ہمارے ہاں یہ دُرُود شریف پڑھاجاتا ہے : ”اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ قَطَرَاتِ الْاَمْطَارِ یعنی اے اللہ!ہمارے آقا محمد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر اتنے دُرُود ہوں جتنے بارش کے قطرے ہیں ۔ “مگر یہ دُرُود شریف بارش کے ساتھ مَخصُوص نہیں ہے اس کے عِلاوہ بھی پڑھ سکتے ہیں ۔ اولے پڑ رہے ہوں تب بھی پڑھا جائے اور زور دار دھوپ ہو تب بھی پڑھا جائے اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اَلبتہ وہ مَواقع جن میں شریعت نے دُرُود شریف پڑھنے کی اِجازت نہیں دی ان میں دُرُودِ پاک نہیں پڑھیں گے ۔ آبِ زَم زَم مِلا پانی کب کھڑے ہوکر پیا جائے ؟ سُوال : اگر آبِ زَم زَم کسی دوسرے پانی میں شامل کر لیا جائے تو اُسے کھڑے ہوکر پیا جائے گا یا بیٹھ کر؟ نیز اس پانی کی اب وہی تاثیر ہو گی جو آبِ زَم زَم کی ہے ؟ (مَرکز الاولیا لاہور سے سُوالجواب : اگر آبِ زَماگر آبِ زَم زَم کی مِقدار زیادہ ہو اور سادہ پانی کی مِقدار کم اور ان دونوں کو مِلا لیا جائے تو اس پانی کو کھڑے کھڑے پی سکتے ہیں اور اگر آبِ زَم زَم کی مِقدار کم ہو اور سادہ پانی کی زیادہ جیسے ایک بوتل پانی میں چند قطرے آبِ زَم زَم کے شامل کر دئیے جائیں تو اس کو بیٹھ کر پئیں گے ۔ رہی بات آبِ زَم زَم کی تاثیر کی تو چاہے بہت بڑا کولر ہو یا ٹینک اگر اس میں ایک قطرہ بھی آبِ زَم زَم کا ڈال دیا جائے تو اس پورے کولر اور ٹینک میں اس کی بَرکت آجائے گی لیکن اس کو بیٹھ کر ہی پینا ہو گا ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں