آج ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں، جمعرات کا بہترین وظیفہ لے کر۔ آپ کی وہ حاجت جو ابھی تک کسی نہ کسی وجہ سے پوری نہیں ہوسکی۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے اگلی جمعرات سے پہلے پہلے میرے اللہ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوجائے گی۔ وہ آپ کی جائزحاجتیں جو ابھی. تک پوری نہ ہوسکیں ۔کسی نہ کسی وجہ سے رہ گئی ہیں
اللہ کے حکم سے پوری ہو جائیگی۔ یہ وظیفہ بہت ہی خاص ہے۔ اس میں وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ آپ اس کو جب چاہے اپنی مرضی سے اور آسانی سے پورا کر سکتے ہیں۔ نہ ہی اس چیز کی قید ہے کہ آپ نے اس کو فلاں نماز کے بعد ہی کرنا ہے۔آپ کسی بھی نمازکے بعد یہ وظیفہ مکمل کر سکتے ہیں با وضو یا بے وضو ،کسی بھی حالت میں آپ یہ وظیفہ کر سکتے ہیں۔اس میں کسی قسم کی کوئی قید اور بندش نہیں ہے- یہاں تک کہ عورتیں اپنے خاص دنوں میں بھی اس کو کر سکتی ہیں۔ جائز حاجات کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہیں وہ کاروبار کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں -اولاد کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں- گھر میں خوشحالی کے متعلق بھی ہو سکتی ہیںاور میاں بیوی کے درمیان باہمی محبت کے متعلق بھی ہو سکتی ہیں-
اگر آپ کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آپ کی حاجت ہی تصور ہوتی ہے۔کیونکہ آپ خواہش کرتے ہیں کہ میری فلاں مشکل یا پریشانی دور ہو جاے تو اس سے متعلق یہ نہیں ہے کہ صرف آپ کو کوئی چیز چاہیے تو وہی حاجت ہے .کسی پریشانی سے نجات حاصل کرنا بھی آپ کی حاجت ہی کہلاتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں