آج کا ہمارا موضوع ہے وہ لوگ جن کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہو۔ یا یورک ایسڈ کا مسئلہ ہو تو بہت زبردست اور اثر کن دیسی علاج بتا رہی ہوں جس کے کرنے سے انشاء اللہ آپ کا یہ مسئلہ ٹھیک ہو جائے گا اور بہت ہی آسان سی اور سستی سی چیزوں سے بنی یہ ریمیڈی ہے۔ اس ریمیڈی کو بنانے کے لیے پہلی چیز جو چاہیے وہ ہے ایک گلاس پانی اور دوسری چیز آپ کو چاہیے خشک آلو بخارا جو پنساریسے ملتے ہیں۔ آپ نے تازہ آلو بخارے نہیں لینا۔ ویسے آلو بخارا کھا سکتے ہیں مگر اس ریمیڈی کے لیے آپ نے خشک آلو بخارا لینا ہے۔
پانچ دانے آپ کو خشک آلو بخارا کے چا ہییں۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک چھوٹا سا ادرک کا ٹکڑا چاہیے جس سے آپ کو کچل کر بھگو دینا ہے۔ آپ اس کو نیش کر کے کچل کر پھر اس میں ڈالیں اور ایک آپ نے گلاب کا پھول لینا ہے اور اس کی پتیاں لینی ہیں۔ تازہ لے لیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ اگر تازہ نہ ملیں تو خشک بھی لے سکتے ہیں ورنہ آپ تازہ لے لیں اب کر نا کیا ہے ایک گلاس پانی میں رات کو سونے سے پہلے مٹی کا گلاس لے لیں تو بہت ہی اچھی بات ہے مٹی کا گلاس لے کر ایک گلاس پانی ڈال دیں پانچ خشک آلو بخارا کے دانے اور اس میں چھوٹا سا ادرک کا پیش شامل کر دیں اور اس کا نیش کر لیں تا کہ وہ اس میں اچھی طرح سے گھل مل جائے گا۔ اور پھراس میں پھو ل کی پتیاں شامل کر نی ہیں۔ پھول کی پتیاں شامل کرنے کے بعد۔ اس کو ڈھانپ کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر اس کو چھان لینا ہے چھنی کی مدد سے چھان لیں چھان کر آپ نے اس کا شربت نہار منہ صبح پینا ہے۔
یہ بلڈ پیریشر اور ایوریک ایسڈ کے لیے بہت ہی زیادہ عمدہ چیز ہے۔یہ بلڈ پریشر کو ایو ریک ایسڈ کو بہت جلدی کنٹرول کر تا ہے۔ آپ ایک کام اور بھی کریں۔ کھانا کھانے کے بعد یا کھا نا کھانے کے درمیان آپ ایک چھوٹا سا دیسی لہسن لے لیں اور یہ لے کر وہ کھا لیا کریں تو انشاء اللہ بلڈ پریشر کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ایور یک ایسڈ کو تو بالکل ختم کر دے گا۔ یہ جو ادرک ہے ۔ ویسے تو ادرک بہت ہی گرم ہوتا ہے لیکن اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ پانی میں جا کر اس کی تاسیر ٹھنڈی بھی ہو جائے گی۔ اور پانی میں جا کر یہ گھل مل جائے گا اور یہ آپ کے خونکو پتلا کر تا ہے۔ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ جو جنتیوں کی خوراک ہو گی۔ تو ادرک بہت ہی اچھی چیز ہے خون کو پتلا کر نے کے لیے اسی طرح لہسن بھی خون کو پتلا کرتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں