”آپ کو خواب کیوں آتے ہیں ؟اور ان کا دراصل کیا مطلب ہوتا ہے؟ بالآخر سائنسدانوں کو جواب مل گیا“

سائنسدانوں

بعض لوگوں کے خیال میں خواب سچے بھی ہوتے ہیں اور بعض کا موقف ہے کہ خواب روزمرہ زندگی میں جو ہوتا ہے اسی کا تسلسل ہوتے ہیں اور ان کی کچھ خاص اہمیت نہیں ہوتی۔ اب سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق میں اس دوسری قسم کے لوگوں کے موقف کو درست قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک’ٹول‘ (Tool)بنایا ہے جس کے ذریعے خواب کو بیان کرنے کے لیے بولنے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے اور معلوم کیا جا سکتا ہے کہ

آیا یہ خواب روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات ہی کا تسلسل تھا یا اس میں کوئی خفیہ پیغام یا پوشیدہ معنی موجود ہیں۔اس ٹول کے ذریعے کیمبرج کے ادارے نوکیا بیل لیبز(Nokia Bell Labs)کے تحقیق کاروں نے ہزاروں لوگوں کو آنے والے 20ہزار سے زائد خوابوں کا تجزیہ کیا جس میں انکشاف ہوا کہ خواب واقعی محض زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور دن بھر کے افعال اور سوچ وغیرہ کا تسلسل ہوتے ہیں۔ ان میں کوئی خفیہ پیغام یا معنی نہیں ہوتے۔ رپورٹ کے مطابق نوکیا بیل لیبز کے ماہرین نے ’نیچرل لینگوئج پروسیسنگ ٹیکنیک‘ کے ذریعے یہ ٹول تیار کیا ہےجسے ’ڈریم کیچر‘ (Dreamcatcher)کا نام دیا گیاہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ

مستقبل میں اس ٹول کو ذہنی مریضوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ اس ٹول کے ذریعے حقیقی دنیا کے خیالات اور ان ذہنی مریضوں کی خواب کی دنیا میں جو ہو رہا ہوتا ہے اس کا موازنہ کیا جائے گا اور ان مریضوں کی علاج اور دیگر افعال میں مدد کی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں