ایسے حیران کن گھریلو ٹوٹکے جو ہماری زندگی آسان بنا سکتے ہیں

آسان

صفائی کے گھریلو ٹوٹکے گھر میں مستقبل طور پر کوئی نا کوئی کام نکلتا رہتا ہے جس میں سے کچھ کام مشکل ہوتے ہیں اور کچھ بہت آسان ہوتے ہیں۔ آسان کام کرنا تو ہر کوئی کرلیتا ہے کیونکہ وہ جلدی اور فوری ہوجایا کرتے ہیں لیکن مشکل کام رہ جاتے ہیں اور وہ وقت بھی لیتے ہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو چند

ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جو آپ کے مشکل سے مشکل کام کو بھی آسان بنادیں گے اور وہ بھی فوری طور پر ۔ 1۔ پگھلنے والی موم کو کیسے صاف کیا جائے؟ ویسے تو موم بتی اور انسان کا ساتھ بہت پرانہ ہے لیکن جب یہ پگھل کر کہیں سوکھ جاتی ہے تو اسے صاف کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ صفائی کے بعد بھی نشان چھوڑ جاتی ہے یا پھر چیزیں صفائی کے دوران ہی خراب ہوجاتی ہیں۔

Advertisement اگر کبھی کسی چیز پر موم گر جائے تو سب سے پہلے آئس کیوب یا برف سے بھرا پلاسٹک کا بیگ موم کے قطرے پر چند منٹ کے لئے رکھ دیں۔ جب موم جم جاتا ہے اور سخت ہو جاتا ہے، تو آپ اسے آسانی سے کپڑے یا فرنیچر پر سے صاف کرسکتے ہیں۔ 2۔ مائیکرو ویو سے آنے والی بدبو کیسے ختم کی جائے؟ مائیکرو ویو کا استعمال آج کے دور میں ہر گھر میں ہوتا ہے اور مستقل استعمال ہونے کی وجہ سے اس میں بد بو بیٹھ جاتی ہے جو کہ

صفائی کے بعد بھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ اس بدبو کو ختم کرنے کے لئے ایک پیالے میں دو کپ پانی ڈال کر اس میں دو چمچ سرکہ ملا کر اوون میں رکھ کر چھوڑ دیں- پیالہ رکھنے کے بعد اوون کو 5 منٹ کے لیے آن کر دیں۔ سرکے کے بخارات اوون سے بو کو ختم اور گندگی کو نرم کردیں گے جسے بعد میں آسانی سے کپڑے سے صاف کیا جاسکتا ہے۔ 3۔ کارپیٹ پر لگنے والی چکنائی کی صفائی کیسے کی جائے؟ اگر آپ کے گھر میں بھی قالین ہے اور آپ قالین پر

سے چکنائی بڑی آسانی سے مکئی کے نشاستے کے ذریعے ہٹا سکتے ہیں۔ نشاستے کو چکنی جگہ پر چھڑکیں اور 15 سے 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس جگہ کو صاف کرلیں آپ دیکھیں گے کہ دھبے بھی غائب ہوچکے ہوں گے۔ 4۔ مارکر کے نشانات کی صفائی کیسے کی جائے؟ بچے مارکر سے میز پر نشانات لگا دیتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں- کوئی ہئیر اسٹائلنگ پروڈکٹ جیسے گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنے والا اسپرے لیں اور

ان نشانات پر کر دیں- اس کے بعد اس جگہ کو روئی یا نیپکن سے صاف کرلیں۔ 5۔ ڈسٹ بن میں مکمل طور پر کچرا کیسے پھینکاجائے؟ دھول، ریت اور چھوٹا ملبہ ہمیشہ ڈسٹ بن میں جمع کرنا مشکل ہوتا ہے، چاہے آپ برش کو کتنی محنت سے استعمال کریں۔ لیکن ڈکٹ ٹیپ اس میں مدد کر سکتی ہے۔ اگر آپ اسے ڈسٹ بن کے کنارے سے چپکاتے ہیں تو چھوٹا کچرا اس میں آسانی سے آ جائے گا۔ 6۔ ہینڈ واش کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ بچے ہمیشہ ڈسپنسر

سے بہت زیادہ مائع صابن دبا کر نکال لیتے ہیں تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں۔ ڈسپنسر کے گلے میں چںد ربڑ بینڈ لپیٹ دیں اس طرح پمپ کو نیچے تک دبایا نہیں جا سکتا، اور آپ کو ضرورت کے مطابق صابن مل جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں