ڈاکٹر شرافت علی سے سوال کیا گیا کہ سجدے کے بعد جب کھڑا ہوتا ہوں تو گھٹنوں سے آوازیں آتی ہیں؟جواب دیا کہ اس کے لئے بہت ہی آسان علاج ہے کہ رات کو یہ جو بچوں کو اور بڑوں کو درد ہوتا ہے درد کی دوائی نہ کھاؤ اپنا نمک بدلو پتھر والا نمک اپنے گھر میں لے کر آؤ نمک پتھر والا نمک ٹانگوں کے
درد کا بہترین علاج ہے ہمارے گھر میں جو سی سالٹ ہے یہ جسم سے کیلشیم کو نکالتا ہے اسی کی وجہ سے ہڈیاں بھر بھری ہوتی ہیں ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اسی کی وجہ سے ہڈیوں میں درد ہوتا ہے پٹھوں میں درد ہوتا ہے اور دوسرے نمبر پر دودھ میں آدھی چائے کی چمچ ہلدی آدھی چائے کی چمچ دار چینی ملا کر اس کو اچھی طرح پکا کر اس کو استعمال کرو اور ایک چیز جو بہترین پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے بتائی وہ تلبینہ ہے تلبینہ
کھاؤ تلبینہ کیا ہے ؟ جو کا دھلیہ تلبینے کے اند ر ستر بیماریوں کی شفاء ہے یہ پٹھوں کو طاقت دیتا ہے یہ دل کو طاقت دیتا ہے یہ دماغ کو طاقت دیتا ہے یہ پٹھوں کو طاقت بخشتا ہے یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اس کے ان گنت فائدے ہیں تلبینہ کھاؤ تلبینہ کہتے ہیں جو کا دھلیہ۔کمر درد ایک عام طور پر سننے میں آنے والی جسمانی شکائت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی
کمر کے درد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔ کمر درد بہت معمولی علاجی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو اس کے علاج کے لیے کھانے کی دوائیں یا ٹیکے تجویز فرماتے ہیں جن سے مریض شفایاب ہو جاتے ہیں۔ اس کے بہت کم مریض ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں اس کے علاج کے لیے جراحی کے عمل سے
گزرنا پڑے۔کمر کا درد بہت عام ہوتا جارہا ہے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فرد اس مرض کا شکار نظر آتا ہے ۔ آج کے مشینی دور میں کم جسمانی سرگرمیوں کیوجہ سے کمر درد بہت خطرناک بہت سنگین حد تک پھیلتا جارہا ہے ۔ اس مرض میں کمر کے نچلے حصے یا درمیانی حصے میں بہت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے ۔یا پھر ساری کمر میں درد ہونے لگتا ہے جس سے چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے مہروں پر دباؤ یا چوٹ یا مہروں کا اپنی جگہ سے حل جانا پٹھوں کا اکڑ
جانا یا گردن میں بل پڑ جانا یہ تمام اس بیماری کی علامات ہیں۔ جوڑوں کا درد یا گنٹھیا کہا جاتا ہے یہ بہت موذی اور تکلیف دہ مرض ہے اس کے علاج کیلئے آپ نے گرم ابلا ہوا دودھ لینا ہے ایک دیسی انڈہ لینا ہےاور خالص شہد لینا ہے یہ تینوں چیزیں اکٹھی کرکے گرم ابلے ہوئے دودھ میں ایک دیسی انڈہ ڈالنا ہے اور ایک چمچ شہد ڈالنا ہے اس کو اچھی طرح مکس کرنا ہے دن میں ایک بار ضرور استعمال کرنا ہے ۔انشاء اللہ اس سے آپ کے جوڑ لوہے کی طرح مضبوط
ہونگے اور پٹھے طاقتور اور توانا ہونگے ۔ اگر آپ اس کو اپنی زندگی میں لازم پکڑ لیں گے تو انشاء اللہ عزوجل زندگی بھر اس کے بعد کمر میں درد نہیں ہوگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنائیں ۔ورزش ہمارے جسم میں غیر ضروری زہ۔ریلے مادے کو خارج کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ روزانہ ورزش ہمیں اپنی زندگی میں اس طرح لازم پکڑ لینا چاہیے جیسے ہم اپنی خوراک اور لباس کا اہتمام کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ورزش
کرنے کا تو پانچ وقت کی نماز پڑھیں ہم ہیں بھی مسلمان اور نماز فرض ہے اگر ہم پانچ وقت کی نماز پڑھیں تو دن بھر میں ورزش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ اس کے ساتھ ہمارا فرض ادا ہوگا ہم اللہ کے حضور اپنے سجدہ ریز ہونگے اور ہماری ورزش ہوگی ۔ ہم طاقتور اور بیماریوں سے محفوظ رہینگے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں۔ انشاء اللہ عزوجل اس سے آپ کے دردوں کے تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے ۔اللہ ہم سب کا
حامی و ناصر ہو ۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں