خواتین کے لئے اپنے حسن کو نکھارنا ، سنوارنا اور اپنا خیال رکھنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ کھانا کھانا یا سانس لینا ۔ لیکن اب جوں جوں خواتین اور لڑکیوں میں اپنا خیال رکھنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اسی طرح شہر میں بیوٹی پارلرز کا جال بچھتا چلا جارہا ہے۔ ان بیوٹی پارلرز میں یوں تو خواتین کی
خوبصورتی بڑھانے کے سارے انتظام موجود ہوتے ہیں لیکن ان سب کی ادائیگی میں جیبیں خالی ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں خواتین یہ چاہتی ہیں کہ گھر میں ہی کچھ ایسے ٹوٹکے اور گھریلو نسخے مل جائیں جن سے وہ بغیر کسی بڑے خرچے کے اپنے حسن کا خیال رکھ سکیں اور وہ بھی اپنی پسندیدہ سیلیبرٹیز کی طرح نظر آئیں جن کو دیکھ کر وہ بھی ان کی طرح دکھنا چاہتی ہیں۔یہاں ہم آپ کی ان ہی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے لئے گھر بیٹھے بغیر کسی
سائڈ ایفیکٹس اور بغیر کسی مہنگی چیز کے استعمال کے بلیچ کرنے کا آسان اور سستا نسخہ لے کر آئے ہیں، عرب میں خواتین اس طریقے سے گھر میں بلیچ کرتی ہیں ۔ آپ بھی اس طریقے کوآزمائیں اور بہترین رزلٹ پائیں۔ 1 بلیچ کا طریقہ: صابن(بیوٹی سوپ) 4 کھانے کے چمچکوکا کولا آدھا کپسیب کا سرکہ 1 کھانے کا چمچصابن کو کدوکش کر لیں اور ایک پین میں ڈال دیں اب اس میں کوکا کولا بھی ملالیں ۔دونوں چیزوں کواس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ
ہوجائے ۔ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں سیب کا سرکہ ایک کھانے کا چمچ ڈال دیں۔اب اس کو اچھی طرح مکس کر کے جہاں بلیچ کرنا ہو لگا لیں، چہرے پر لگانے سے گریز کریں۔ ہاتھ پاؤں کے لئے بہترین ہے۔اب اس کو 30 سے 40 منٹ لگا کر رکھیں ،پھر رگڑ کر پانی سے صاٖف کر لیں۔ آپ کو اس کا بالکل ویسا ہی رزلٹ ملے گا جیسا پارلر سے بلیچ کرنے کا آتا ہے۔ 2 بلیچ کا طریقہ: کارن فلور 1 کھانے کا چمچملک پاؤڈر 1 کھانے کا چمچانڈے کی زردی 1 عددکوکا کولا 2
کھانے کے چمچان سب چیزوں کو مکس کر لیں اور بلیچ کرنے والی جگہ پر لگالیں ۔ چہرے پر نہ لگائیں۔آدھا گنٹہ لگا رہنے دیں، پھرہلکا سا پانی لگا کر رگڑ لیں اور پھر دھو لیں۔ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں