اس تحریر میں ایک ایسا عمل پیش کیاجارہا ہے جو کہ سورۃ الناس کے حوالے سے ہیں جو بھی اس کو کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو کمال وصف تک پہنچا کر اس کی جو بھی مشکل ہوگی جو بھی پریشانی ہوگی جو بھی حاجت ہوگی اللہ تعالیٰ اس کو انشاءاللہ تعالیٰ اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں گے اور اس کے علاوہ
اس کی جو بھی پریشانیاں جو کہ اس کی گھریلو پریشانیاں ہوگی جادو ہوگا جو بھی ان کے معاملات ہیں جو اس کی زندگی میں حائل ہیں تو اللہ کے حکم اللہ تعالیٰ ان تمام تر اثرات کو ختم کر کے اس کی زندگی میں امن سکھ چین کو لے کر آئیں گے انشاء اللہ آپ نے یہ وظیفہ کرنا ہے بہت ہی چھوٹی سورت ہے۔اور انتہائی آسان ہے بہت سی احادیث مبارکہ میں اس سورت کی بہت ہی فضیلت وارد ہوئی ہے ۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے تین صفات بیان فرمائیں ہیں اللہ تعالیٰ کی اس میں تین
صفات کا ذکر کیا گیا ہے نمبر ایک یہ ہے کہ رب اس کو کہتے ہیں کہ قل اعوذ برب الناس رب جو ہے اس کو کہتے ہیں جو تربیت کرنے والا آہستہ آہستہ کما ل تک پہنچانے والا یہ اللہ کی صفت ہے تمام مسلمانوں کافروں حتی کہ پورے جہانوں کو شامل ہے اللہ ہر چیز کو آہستہ آہستہ کمال وصف تک پہنچاتے ہیں انسان کی زندگی کا بھی یہی معاملہ ہے آپ کے اردگرد موجود پیڑ پودے سورج چاند ستارے ہر چیز آہستہ آہستہ کمال وصف تک پہنچتی ہے۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ
کے حقیقی بادشاہ ہونے کا ذکر کیاگیا ہے کہ اللہ تعالی بادشاہ بھی ہیں اور ملک بھی رکھتے ہیں کائنات کی کوئی چیز اس کے قبضہ سے خالی نہیں ہے نمبر تین پر اللہ نے فرمایا کہ الٰہ معبود برحق اور عبادت کا مستحق صرف وہی ہے وہی مشکل کشا ہے نفع اور نقصان کا مالک بھی صرف اور صرف اللہ ہی ہے تو اللہ تعالیٰ کی ان تینوں صفات کا جب ذکر بیان ہوا تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا وسواس الخناس کہ ہمیں شیطان کے وساوس سے پناہ مانگنی ہے تو اللہ میں وہ
تمام تر خوبیاں ہیں جو انسان ایک ایسی شخصیت میں تلاش کرتا ہے جس کے آگے وہ ہاتھ پھیلائے ہم جب بھی کبھی دیکھتے ہیں۔ہم کسی کے آگے ہاتھ پھیلاتے ہیں تو ہم کوشش کرتے ہیں کہ وہ کوئی ایسی شخصیت ہو کوئی ایسی ہستی ہو جو ان تمام تر کمالات پر پوری اترتی ہو کہ وہ ایسا ہو کہ اس کے جیسا کوئی کمال والا نہ ہو وہ ایسا ہو کہ اس کی ملکیت بھی ہو وہ ملک والا بھی ہو اچھے عرش کا مالک اچھے تخت کا مالک اچھے لوح و قلم کا مالک یا ایسی ہستی جس کے
ایک اشارے پر ہر چیز فانی ہوجائے جس کے ایک اشارے پر ہر پریشانی ختم ہوجائے اور وہ ایسا ہو کہ جو مشکل کشا ہو جو نفع پہنچانے والا ہو جو ہر چیز کا مالک ہو تو ہر انسان یہی چاہتا ہے مگر ان تمام تر چیزوں میں ہم پورا اترجاتے ہیں یا ہم کسی کو ایسی ہستی کو پالیتے ہیں تو ہمیں بہکانے والا ہمیں بڑھکانے والا شیطان ہوتا ہے تو اللہ نے فرمادیا کہ تمہیں پناہ مانگنی ہے اس شیطان سے جو تمہیں بہکانے والا ہے۔تو یہ وظیفہ بھی انشاء اللہ ایسا ہی ہے کہ آپ نے اللہ
کے ان کمال و صف پر یقین رکھتے ہوئے اللہ کی ان تمام تر خصوصیات پر یقین رکھتے ہوئے آپ نے اس وظیفہ کو کرنا ہے وظیفہ یہ ہے :آپ نے سورۃ الناس کو اول و آخر تین تین درود پاک پڑھنے کے بعد ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے اس کے بعد تین مرتبہ درود پاک پڑھ کر پانی پر دم کرنا ہے اور آپ نے دعا کے لئے ہاتھ بھی اٹھا لینے ہیں کیونکہ اس میں اللہ کی تینوں صفات کا ذکر ہے کہ اللہ مشکل کشا ہے نفع پہنچانے والا ہے ملک و ملکیت کا مالک ہے معبود برحق
ہے ہر چیز پر قابض ہے آپ نے اس چیز پر یقین رکھنا ہے کہ اللہ آپ کی جو بھی حاجت ہے وہ ضرور بضرور عطا فرمائی جائے گی تو اللہ سے جس چیزکاسوال کریں گے اللہ آپ کو اس پریشانی کا حل عطافرمائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمارا اور آپ کا حامی ناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں