کھجور اور دہی ملا کر کھانے کے فائدے

کھجور

کھجور کے فوائد اور دہی کے فوائد سے شاید ہی کوئی شخص ہوجو واقف نہ ہو ،اللہ تعالیٰ نے دونوں میں بیشمار فوائد پنہاں رکھے ہیں ۔ہمارے نبی کریم ﷺ نے بھی کھجور کے بے شمار فوائد کے بارے میں ہمیں بتایا ،

اسی طرح دہی بھی بیشمارفوائد کی حامل ہے ان دونوں کے ملاپ سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیںوہ بہت ہی قیمتی ہے۔ای سو بیس گرام کھجوریں لے لیں۔-اب ان کھجوروں کو صاف کر کے ان کی گٹھلیاں نکال دیں۔ گھٹلیاں پھینک دیں اور کھجوروں کو محفوظ کر لیںاب ان کھجوروں کو بہت باریک باریک لمبائی کی طرف یا گول کاٹ لیں اگر باریک کُتر نہ سکیں تو پھر ھاون دستہ میں کوٹ لیں ا ب ایک کلو گرام دودھ میں ڈال دیں اور بلینڈر کی مدد سے

خوب مکس کر لیں اس وقت تک بلینڈ کریں جب تک جوس جیسا نہ بن جائے یعنی کھجور دودھ میں حل ہوجائے تو اس دودھ میں ایک دو چمچ دہی ڈال کر رکھ دیں(دہی ڈالنے سے یہ دہی کی طرح بن جائے گا)جب یہ چوبیس گھنٹوں میں سارا دہی بن جائے ۔دہی کا ذائقہ تو آپ تصور کر سکتے ہیں کہ کس قدر لذیذ ہوگالیکن فوائد کے لحاظ سے بھی بہترین ہے۔بہتری اینٹی آسیڈنٹ یعنی مانع تکسید ہے جو بڑھاپا جلدی آنے کو روکتا ہے،خون کی

کمی کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔-اعصابی کمزوریوں کا بہترین حل ہے۔پیٹ کے امراض کو مفید ہے جگر کے فعل کو صحیح کرتا ہے جسمانی محنت کرنے والوں کی تھکاوٹ کو دور کرنے میں لاجوابہے ،پہاڑی علاقوں کے لوگ جو زیادہ بلندی کی وجہ سے آکسیجن کی کمی کاشکارہوں دنوں میں ایک بار ضرور تیار کر کے استعمال کریںکیونکہ اس دہی کے

استعمال کے بعد روزہ سے ہونے والی کمزوری بالکل ختم کرتا ہے اور توانائی پیدا کرتا ہے ،پیاس بجھاتا ہے اور معدے اور آنتوں کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے،صبح و شام کھانا کھانے سے پہلے یا پھر کھانا کھانے کے ایک سے ڈیڑ ھ گھنٹہ بعد 2 سے 3 چمچ استعمال کریں ۔رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے بعد استعمال کریں ۔اس مرکب کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں ۔گرمیوں میں کوشش کریں کہ کم مقدار

میں تیار کریں اور سردیوں میں زیادہ تیار کر سکتے ہیں کیونکہ ہر ایک کے پاس محفوظ کرنے کے لئے فریج نہیں ہوتا ۔شکریہ

اپنی رائے کا اظہار کریں