اللہ تعالیٰ کا ہر صفاتی نام بڑا ہی پیارا ہے اور ہر نام اپنے اندر بے شمار فضائل و برکات لئے ہوئے ہے اگر اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں کے خواص بیان کرنے کے لئے بندہ بیٹھ جائے تووہ ان خواص کو ختم نہیں کرسکتا آپ خود ہی اندازہ لگالیجئے کہ اللہ کے صفاتی ناموں کے خواص پر
متعدد کتابیں پائی جاتی ہیں اور اکابرین نے اپنے تجربات کی بنیاد پر ان ناموں کے خواص بیان فرمائے ہیںاس تحریر میں ہم آپ کو اللہ کے جس صفاتی نام کے خواص اور فضائل بتانے والے ہیں وہ نام ہے یا باسطُ یہ اللہ تعالیٰ کا ایسا صفاتی نام ہے جس کے خواص بہت ہی خاص ہیں اور اس نام کے وظائف بھی باقی صفاتی ناموں کی طرح متعدد ہیں ۔ یادرہے کہ اللہ رب تعالیٰ کا ذاتی نام ہے اور اس کے علاوہ باقی جونام ہیں وہ اللہ کے صفاتی نام ہیں جب کسی صفاتی نام کے ساتھ رب تعالیٰ کا ذاتی نام بھی شامل کرلیاجاتا ہے تو اس نام کی تاثیر مزید بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو جو وظائف بتائیں گے ان میں یاباسطُ کے ساتھ یا اللہ بھی شامل ہے۔یعنی ہمارے وظائف میں یا اللہ یا باسطُ ہی پڑھا جائے گا ۔سب سے فائدہ جو فائدہ اللہ کے اس نام کے وظیفے کا ہے وہ یہ ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی مشکل پیش آئے اور آپ کسی ایسی مشکل میں پھنس جائیں جس میں آپ کو ہر طرف سے
مایوسی کا سامنا ہو تو اللہتعالیٰ کے اس نام کا وظیفہ شروع کرلیں۔ اور آپ کی مشکل اللہ کے فضل سے حل ہوجائے گی وظیفہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر کی نماز کے بعد اول و آخر درود ابراہیمی کے ساتھ ان دونوں ناموں یعنی یا اللہُ یاباسطُ کا ورد سو مرتبہ کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی مشکل پیش کردینی ہے اور اس مشکل کے لئے دعامانگیں اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ بہت جلد آپ کی مشکل کو دور فرمادے گا اوریادرہے کہ یقین کامل کے ساتھ کئے گئے وظائف جلد فائدہ دیتے ہیں اس نام کا جو دوسرا بڑا فائد ہ ہے و ہ یہ ہے کہ آپ اس نام کے وظیفے سے ہر قسم کی آفات و نقصانات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس وظیفے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ نے روزانہ فجر ہی کی نماز کے بعد بہتر مرتبہ ان دو ناموں کا ورد کرنا ہے اور اول و آخر درود پاک لازمی پڑھنا ہے اس عمل کو اگر آپ اپنامعمول بنالیتے ہیں تو پھر آپ کی ہر طرح کے نقصان سے حفاظت ہوگی۔اور ہرطرح کی آفات چاہے آسمانی ہوں یا زمینی ان سے اللہ تعالیٰ آپ کو محفوظ فرمائے گااللہ تعالیٰ کے
ان ناموں کا تیسرا جو فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو اس عمل کی برکت سے ایسی جگہ سے فائدہ ہوگا جہاں سے آپ کا وہم و گمان بھی نہیں ہو گا اور اس عمل کا طریقہ یہ ہے ک ہ آپ نے رات کے آخری پہر میں جسے ہم تہجد کا وقت کہتے ہیں۔ اس وقت میں ان دو ناموں کو صرف دس مرتبہ پڑھنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا مانگ لینی ہے اس عمل کے ساتھ اگر تہجد کی نماز کی ادائیگی بھی کر لی جائے تو سونے پے سہاگا کاکام کرے گا یادرہے کہ ویسے بھی یہ وقت قبولیت کا وقت ہوتا ہے اور جب ان قبولیت کی گھڑیوں میں بندہ اپنے رب کو پکارتا ہے اور وہ بھی اس کے خاص ناموں کے ساتھ تو پھر اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آتیہے اور اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ایسے ایسے فوائد دیتا ہے کہ انسان کی عقل بھی ان کو سوچ نہیں سکتی ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں