اس تحریر میں سورہ یسین کا عمل پیش کیا جارہا ہے کہ سورہ یاسین سے کس طرح اپنی مشکلات کا حل نکالا جاسکتا ہے یہ سورت قرآن پاک کا دل ہے اس کے پڑھنے کے کیا کیا فائدے ہیں اور اس سورت کو روزانہ پڑھنے سے کن کن مشکلات سے بچا جاسکتا ہےاگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہو تو اس تحریر کو مکمل غور کے ساتھ پڑھئے تا کہ وظیفہ آپ کوذہن نشین ہوجائے
کیونکہ اگر ایک چھوٹا سا کام بھی رہ جائے تو وظیفہ پوری طرح اثر نہیں کرتا ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ہر چیز کے لئے دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورہ یاسین ہے اور جس شخص نے سورت یاسین کی تلاوت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ اللہ کی رضا مندی کے لئے جو شخص سورہ یاسین پڑھے گا اس کے پہلے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے لہٰذا اس سورت کو مرنے والوں کے پاس پڑھا کرو اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ جس نے رات کے وقت سورہ یٰسین پڑھی اس حالت میں صبح کو اٹھے گا کہ وہ بخشا ہوا ہوگا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی یہ تمنا تھی کہ میرے ہر امتی کے دل میں سورہ یاسین ہو کیونکہ سورہ یاسین پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیںاصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے لیکن یہ عمل ان کے لئے ہےجو شادی کے طالب ہوں یا جن کی عمر گزر گئی اوررشتے نہیں ہوتے وہ خود کرلیں تو زیادہ بہتر ہے ور نہ اس کے گھر میں سے کوئی بھی کرسکتا ہے شادی کے لئے ایک مفید عمل روزانہ نمازِ فجر کے بعد یا صبح شام سورت یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد شادی ہوجائے گی انشاء اللہ تعالیٰ اس وظیفہ کو پڑھنے سے مشکل سے مشکل حاجت پوری ہوجاتی ہے بلکہ قیدی تک رہا ہوجاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی نایا ب عمل ہے اور مجرب و اکسیر بھی ہے
یہ عمل آپ کسی قیدی کو رہائی دلانے کے لئے پڑھیںآپ اس عمل کو روزانہ نماز فجر کے بعد یا صبح و شام پڑھیں انشاء اللہ قیدی کو جلد از جلد رہائی مل جائے گی مقروض پڑھے تو قرض ادا ہوجائے گا جیسا کہ عالم یہ ہےکہ پورا ملک قرضے میں پھنسا ہوا ہے مہنگائی حد سے بڑھ چکی ہے قرض لے کر اس امید پر کاروبار کرنا پڑتا ہے کہ روپیہ آتے ہی قرض ادا کردیں گے لیکن قرض ایسامرض ہے کہ بمشکل ہی ادا ہوپاتا ہے قرض کے بارے میں حکم ہے کہ مرنے سے پہلے ادا کرنا چاہئے بہت سے لوگ قرض ادا نہیں کر پاتے تو ان کی اولاد میں بھی اس کی سکت نہیں ہوتی قرض کی ادائیگی کے لئے لوگ قرض لے کر قرض بھی ادا کرتے ہیں لیکن قرض پھر بھی ادا نہیں ہوتا اس کے لئے روحانی وظائف بھی پڑھے جاتے ہیں اور وہ وظیفہ یہ ہے کہ روزانہ نماز فجر کے بعد صبح و شام سورہ یاسین کو پڑھنے سے جلد از جلد مقروض کا قرض ادا ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
اپنی رائے کا اظہار کریں