سینے کی بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ

 سینے کی بلغم زیادہ تر کھانسی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ کھانسی عام طور پر پھیپھڑوں میں نزلے کی رطوبت کے گرنے کی وجہ سے ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ جمع ہوتی رہتی ہے اور اس میں جراثیم بننے لگتے ہیں جو کھانسی کا باعث بنتے ہیں

کهانسی جب شدت اختیار کر جائے تویہ رطوبت پھیپھڑوں کی جھلی اور نالیوں میں چلی جاتی ہے اور پھر شدید کھانسی کے ساتھ ساتھ بلغم کا اخراج بھی ہونے لگتا ہے۔اس کے علاوہ گرد و غبار اور خراج دار اشیاء کا سانس کی نالیوں میں پہنچنا بھی اس کا سبب بنتا ہے۔

ایسا شخص جو بلغم کے مرض میں مبتلا ہو وہ لوگوں سے کھچاؤ محسوس کرتا ہے۔ ہر وقت کی بلغم کا اخراج اسے اکیلا رہنے کا مجبور کر
دیتا ہے۔بار بار بلغم آنے پر تھوکنے کی وجہ سے اس کے اردگرد رہنے والے افراد اس سے کتراتے ہیں، کیونکہ اس عمل سے ایک کراہت سی پیدا ہوتی ہے۔ایسے افراد جنہیں بلغم کا مسئلی عام رہتا ہو ان کے لیے ایک زبردست نسخہ درج ذیل ہے۔ اس کے استعمال سے شدید سے شدید بلغم کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخہ یہ ہے۔

بلغم کے خاتمے کے لئے زبردست نسخه
هوالشافی:
منقه: پانچ دانے
کالی مرچ ثابت :سات عدد ( حسب ضرورت)

ترکیب اور طریقہ استعمال
بازار سے اچھی قسم کا منقہ خریدیں کسی بھی اچھے پنسار سٹور سے مل جائے گا۔ منقہ بڑے انگوروں کو خشک
کرکے بنتا ہے۔منقہ کے دانے کو درمیان سے کھول لیں اور اس میں موجود بیج نکال لیں۔ منقی سے اگر ایک بیج نکلے تو اس میں ایک ثابت کالی مرچ رکھ کو بند کر دیں اور اگر دو بیج نکلیں تو اس میں دو ثابت کالی مرچیں رکھکر بند کر دیں۔
زیادہ بیج نکلنے کی صورت میں صرف دو ثابت کالی مرچیں رکھیں۔ اب منقہ کو توے پر گرم کریں اور گرم گرم چبا کر کھا لیں۔
اس کے بعد کم از کم ایک گھنٹہ تک پانی وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ بہتر نتائج کے لئے منقہ کا استعمال رات کو سونے سے پہلے کریں۔ اس کے ایک ہفتہ کے استعمال سے ہی ہرقسم کی بلغم اور کھانسی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔۔ انشاءاللہ

اپنی رائے کا اظہار کریں