ہماری مسکراہٹ چہرے کی خوبصورتی کو اور زیادہ بڑھا دیتی ہے لیکن اگر ہونٹوں پر کشش نہ ہو تو مسکراہٹ ماند پڑ جاتی ہے۔ اور اگر آپ بھی چاہتی ہیں آپ کے ہونٹ بے بی پنک ہو جائیں وہ بھی بغیر کسی لپ سٹک لگائے تو بس ایک چمچ گلیسرین کی یہ ٹپس جانیں اور ہونٹوں کو حسین بنائیں۔ فائدہ:
٭ گلیسرین جلد میں ہائیڈروجن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے ہونٹ نرم و ملائم بھی ہو جاتے ہیں اور ان کی رنگت بھی گلابی ہوجاتی ہے۔ ٭ اس میں الفا ہائیڈروکسی ایسڈز، لیکٹک ایسڈز، گلائیکولک ایسڈ، ہائیلورونک ایسڈ، پروپیلین گلائیکول، سوربیٹول، بیوٹیلین گلائیکول اور کاربیمائیڈ جیسے نامیاتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اس کو آپ کے ہونٹ پنک پنک بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ٹپس: ٭ ایک چمچ گلیسرین میں دو چمچ عرقِ گلاب مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں اس سے ہونٹوں کی جلد نرم و ملائم بھی ہوجائے گی اور ہونٹ موائسچرائز بھی رہیں گے۔ ٭ ایک چمچ گلیسرین میں آدھا چمچ چُقندر کا رس مکس کرلیں اور ہونٹوں پر لگائیں اس سے پھٹے ہوئے ہونٹ جلد از جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور خون بھی نہیں نکلے گا۔ ٭ اگر آپ کو ہونٹوں پر سوزش و جلن کی شکایت رہتی ہے تو ایک چمچ گلیسرین میں ویزلین مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں۔ اس سے جلن یا سوزش کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور ہونٹ پنک بھی ہوجائیں گے۔ ٭ اگر آپ چاہتی ہیں
کہ لپ سٹک بھی نہ لگائیں اور ہونٹ بھی پنک ہوجائیں تو ایک چمچ گلیسرین میں زردے کا رنگ اور ایک چمچ دودھ کی بالائی مکس کرکے روزانہ صبح ہونٹوں پر لگائیں یا دن میں کسی بھی وقت 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں اس سے آپ کو جلد رزلٹ مل جائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں