بیوی اور شوہر

دیر رات کو شوہر ڈاکٹر سے مل کر گھر واپس آیا تو بہت پریشان اور اداس
تھا۔
کمرے کی لائیٹ آن کی تو دیکھا بیوی سو رہی تھی۔ لائیٹ کی روشنی آنکھوں میں پڑی تو بیوی آدھ کھلی آنکھوں سے شوہر کو د دیکھتے ہوئے
بولی
کیا کہا ڈاکٹر نے…؟؟
شوہر ڈاکٹر نے کہا ہے تم بس چند
گھنٹوں کے مہمان ہو
بیوی نے گھڑی پر ٹائم دیکھا اور دوسری طرف کروٹ لے کر تکیہ منہ کے
اوپر کر لیا۔
شوہر نے بیوی کا کاندھا بلاتے ہوئے کہا:
بیگم یہ کیا تم سونے لگی ہو…؟؟
بیوی تکیے کے پیچھے سے بی بولی
دیکھو صبح مجھے بہت کام ہونگے،
تمہارے غسل کفن کا انتظام کرنا ہے، قبر کھدوانی ہے، ٹینٹ اور دریاں منگوانی ہیں، نماز جنازہ کیلئے مولوی
صاحب کو کہنا ہے۔
مسجد میں اعلان کروانے ہیں، تمہارے
گھر والوں کو فون کرنا ہے، اپنے گھر والوں کو بلانا ہے، منے کے سکول میں چھٹی کی درخواست بھیجنی ہے، اُسکے رکشے والے کو منع کرنا ہے، دیگ کا آرڈر کرنا ہے۔۔۔۔
خود تو تم نے اب صبح اُٹھنا نہیں ہے.
لہٰذا لائیٹ آف کر دو اور مجھے ڈسٹرب نہ کرو۔ .

اپنی رائے کا اظہار کریں

https://noohapou.com/4/8189076