پاکستان میںسب سے بڑا کرنسی نوٹ5000 روپے کا ہے

پاکستان میںسب سے بڑا کرنسی نوٹ5000 روپے کا ہے، یہ نوٹ اپنے اجراء سے لے کر آج تک شہریوںکیلئے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے،

بھلے ہی بڑی رقم ایک نوٹ میہونے کی وجہ سے سنبھالنا آسان ہو لیکن اس نوٹکو کھلا کروانا اور جعلی نوٹ سے بچنا ایک مشکل اس رپورٹ میںآپ کو 5000 کے نوٹکی پہچان کا طریقہ بتائیںگے، اسٹیٹ بینک نے 5 سال پہلے جاری کی گئی ویڈیوپھر شیئر کرکے صارفین کو 5 ہزار روپے کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان کا طریقہ بتا یا ہے۔اسٹیٹ بینک نے اس ویڈیو میں5 ہزار روپے کے نوٹ میں موجود نشانیاں بتائی گئی ہیں جن کے ذریعے شہری اصلی اور نقلی نوٹ میں فرق کرسکتے ہیں۔5 ہزار کے اصلی کرنسی نوٹ کی پہچان

7 نشانیوں کی مدد سے ہوسکتی ہے۔5 ہزار کے کرنسی نوٹ کی پرنٹنگ منفرد کاغذ پر کی گئی ہے جسے ہاتھ سے چھونے پر الگ سا احساس ہوتا ہے۔اصلی نوٹ میںقائد اعظم کی تصویر کا واٹر مارک، آرپار نظر آنے والا ہندسہ، پوشیدہ ہندسہ، ابھری ہوئی چھپائی، رنگ بدلتا قومی پرچم، حفاظتی دھاگہ، بینائی سے محروم افراد کے لیے ابھرے ہوئے نشانات جعلی سے الگ ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں