ڈیلی کائنات! سونف ہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے اس میں کیلشیم آئرن اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتےہیں جو ہمارے جسم کو کئی طرح کے فائدے پہنچاتے ہیں۔ اس میں وٹامن اے اور وٹامن سی پایا جاتا ہے ۔ ان کا فائدہ ہماری آنکھوں کیلئے ہوتا ہے آنکھوں کی روشنی بڑھانے میں وٹامن اے اور وٹامن سی بہت مفید ہوتے ہیں سونف کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ یادداشت کو بڑھاتی ہے
دماغ کو تیز کرتی ہے جسم کو ٹھنڈا رکھتی ہے سونف نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتی ہے خون کو صاف کرتی ہے چہرے کو سفید کرتی ہے اس کے کھانے سے چہرہ چمکنے لگتا ہے ۔ اس میں میگنیشیم پایا جاتاہے جو اچھی نیند کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے یہ بلیڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے اس میں موجود پوٹاشیم خون میں سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے ۔ اس میں نائیٹریٹ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ جو بلیڈ پریشر کو کم کرتا ہے اس کے استعمال سے منہ کی بدبو دور ہوجاتی ہے ۔ خالی پیٹ سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے آ پ چاہیں تو اس کو مصری کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ خالی پیٹ سونف کھانے سے خون صاف ہوتا ہے اور جلد میں چمک آتی ہے ۔ نظام ہاضمہ خراب رہنے کیوجہ سے جب پیٹ میں گیس زیادہ بننے لگتی ہے
ایسی صورت میں روزانہ صبح خالی پیٹ سونف کھانے کے بعد ہلکا گرم پانی پینے سے بہت جلدی فائدہ ہوتا ہے ۔ اگر آپ موٹاپے کیوجہ سے پریشان ہیں تو آپ کو باقاعدگیسے صبح خالی پیٹ سونف کھانی چاہیے یا سونف کا پانی ضرور پینا چاہیے اس طریقہ سے آپ کا وزن تیزی کیساتھ کم ہونا شروع ہوجائیگا ۔ یہ وزن کرنے کیلئے بہت اثردار طریقہ ہے ۔ لگاتارسات دنوں تک سونف کا پانی پینے سے وزن کم ہونے لگتا ہے اگر آپ وزن کم کرنے کی سوچ رہے ہیں ایک بار سونف کا استعمال کرکے ضرور دیکھیں۔ انسان کے جسم میں موجود خون کو صاف کرنے کا کام سونف یا سونف کا پانی بخوبی کرتا ہے ۔ صاف خون جگر کو موٹا ہونے سے روکتا ہے موٹاپے کی ایک وجہ جگر پر ورم بھی ہوتی ہے ۔ ْ
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں میں ورم کے حوالے سے سونف کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، یہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی سرگرمیوں کو بڑھاتا ہے جس سے جوڑوں میں ورم کم ہوتا ہے۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ سونف جوڑوں کے عوارض سے نجات کے لیے مفید ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں