ڈیلی کائنات ! چہرے کے حسن میں نکھار لانے کیلئے لوگ صدیوں سے ایلو ویرا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ عام طور پر ایلوویرا کو سورج کی تمازت سے متاثرہ جلد کو درست حالت میں واپس لانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایلوویرا چہرے کی خوبصورتی میںاضافے کیلئے بیش بہا خزانے سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ ی ہی وجہ ہے کہ حسن کی نگہداشت کیلئے مصنوعات تیار کر نے والی بیشتر کمپنیاں ایلو ویرا استعمال کرتی ہیں۔
علا وہ ازیں ماہرین صحت کی رائے کے مطابق ایلو ویرا کا جلد کی اوپری سطح پر استعمال بہتر ہےتاہم اس کا رس پینے سے صحت پر بڑی حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اس پودے میں قدرت نے 200سے زائد ایکٹیو امائنوایسڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسی ڈینٹس رکھے ہیں جو ناصرف جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اہم ہیں بلکہ قلبی صحت کیلئے بہترین ہیں۔ماہرین کی جانب سے ایلوویرا کے جلد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پانچ فوائد بتائے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔فائدہ نمبر1:ایلوویرا جیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین میک اپ ریمور کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو روئی یا ٹشو اور خالص ایلوویرا جیل درکا ہوگا۔ پس روئی یا ٹشو کو ایلو ویرا جیل میں بھگو کر چہرے کا میک اپ صاف کریں اس کے باقاعدہ استعمال سے جلد جواں ہو گی۔فائدہ نمبر2: 2009 میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 90روز تک ایلوویرا کا رس پینے سے چہرے کی جھریاں غائب ہو جاتی ہیں۔
پی سی اے سکن کی چیف سائنٹیفک آفیسر معروف ڈرماٹالوجسٹ جینفر لنڈر کا کہنا ہے کہ ایلو ویرا کا جوس استعمال کرنے سے جھریوں میں کمی اور چہرے کی جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔فائدہ نمبر3: ایلوویرا جیل کا استعمال بھنوو 191ں کو اپنی جگہ پر سیٹ رکھنے کیلئے بہترین ہے۔ ایلو ویرا جیل عام طور پر جلد کی تمام بیماریوں کے لیے موزوں ہے لیکن یہ خاص طور پر خشک جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو نمی بخشتا ہے اور اس کا سوکھا پن دور کرتا ہے۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو کم کرناایلو ویرا جیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتی ہے، اس سے جلد پر ٹھنڈا اثر پڑتا ہے۔ اس لیے آنکھوں کے گرد ایلو ویرا جیل کا استعمال آنکھوں کی بیماریوں اوران کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے روزانہ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد لگانا چاہیے۔ ایلو ویرا جیل 99 فیصد پانی پر مشتمل ہونے کے باعث اسے عام طور جلد میں نمی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
خاص طور پر ایگزیما اور چنبل کی صورت میں یہ متاثرہ جلد سے سوکھا پن ختم کرنے میں معاون ہوتی ہے۔ ایلو ویرا جیل پلکوں کے بالوں کو گھنا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو نرم اور چمکدار بناتی ہے یہ ان کی لمبائی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ایلو ویرا جیل کا ایک چھوٹا چمچ، تھوڑا سا ارنڈی کا تیل اور وٹامن ای کے دو کیپسول اچھی طرح مکس کر کے رکھ لیں، اس مرکب کو دو ہفتوں تک روزانہ سونے سے پہلے پلکوں پر لگانے سے لمبائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں