ڈیلی کائنات! دنیا و آخرت کی تمام کامیابی کاراز نماز کی پابندی ہے۔ روحانی وظائف سے آپ سو فیصد نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔جب آپ سو فیصد نمازی بھی ہوں گے۔آپ کے تمام عملیات اور وظائف میں تبھی برکت آئی گی۔ جب آپ نماز کےساتھ عمل اوراپنے رب کریم سے دعا کواہتمام کے ساتھ مانگیں گے۔ دعا میں پورے وثوق اور یقین کے ساتھ اپنے اللہ سے بڑی سے بڑی چیز مانگیں گے۔
جیسے حضرت سلیمان ؑ نے اللہ تعا لیٰ سے ہر چیز پر بادشاہی کی درخواست کی تھی ۔ اور اللہ تعا لیٰ نے انہیں ہر چیز پر بادشاہی عطا کی ۔ ہمارے تمام وظائف کے ساتھ تین یا پانچ بار درود شریف کا پڑھنا لازمی ہوتا ہے۔ آج ہم کاروبار میں برکت اور رزق کے حوالے سے بات کریں گے۔ اور آپ کی تما م پریشانیاں اور مصیبتیں کیسے دور ہوں گی۔ اگر گھر کے دو افراد یہ دو عمل اپنے ذمے لے لیں تو اس وظیفے کی برکت سے اس گھر میں خیر و عافیت کے دروازے کھلے رہیں گے۔ تما م گھر کے افراد آپس میں پیارو محبت سے زندگی بسر کریں گے۔ محتاجی اور فقر وفاقہ اس گھر سے ہمیشہ کے لیے دور ہوجائےگا۔ حضرت حسن بصری ؒ یہ بہت ہی مشہور اور عالم دین ہستی گزریں ہیں۔ یہ حلقہ ء درس لگائے ہوئے تھے۔کہ
چار مختلف لوگوں نے اپنا دکھڑا اور اپنا رونا بیان کیا۔ان میں سے ایک نے کہاحضرت بہت قحط اور خشک سالی ہے مسائل ہی مسائل ہیں۔انسان تو دور اللہ کی مخلوق جانور بھی بھو ک کو ترس رہے ہیں۔ حضرت اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ قحط اور خشک سالی کو دور فرمائیں۔ پھر بارشیں ہوں ہریالی ہو۔ زندگی کے رونقیں بحال ہوں۔ حضرت بصری ؒ نے کہا “استغفار، استغفار ،استغفار” یعنی اللہ تعالیٰ سے معافی کی دعا مانگوں۔ یہی سوال حضرت امام قرطبی ؒ کے ذہن میں آیا تھاوہ بھی حیران تھے کہ سوال چا ر تھے اور جواب ایک ہی تھا۔ حضرت بصری ؒ نے کہا میں نے اپنی طرف سے نہیں بتایا بلکہ ان کا جواب یہی بنتا تھا۔ کہ رب کائنا ت نے قرآن کی سورت نوح میں ان چار چیزوں کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم یہی چا ر چیزیں ارشاد فرمائی ہیں۔
بارش، مال، اولاداور باغات اور نہر یں بھی ملیں گی۔ لیکن آپ اللہ تعا لیٰ سے معافی مانگوں اور استغفار کریں۔ حضرت محمد ﷺ کا ارشادِ مفہوم ہے: کہ جو شخص زیادہ سے زیادہ استغفار کرے گاتو اللہ تعالیٰ اس کی ہر پریشانی اور تنگی کو آسانی میں تبدیل فرمائے گا۔ اور اسے وہاں سے عطا فرمائے گا جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوگا۔ لہٰذا اپنے گھر میں استغفار کو کثرت سے پڑھیں گے تو اس گھرمیں رزق کی فروانی ہوگی۔ اور اس گھر سے ہر قسم کی پریشانی ختم ہوگی۔ اگر کسی کو پریشانی ہے تو آپ ہر نماز کے بعد صرف سات مرتبہ “سورت القریش” پڑھیں۔ اور اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھیںآپ دیکھیں آپ کی پریشانیاں کیسے ختم ہوں گی۔ اور رزق کے کھلتے دروازے آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
جب ان دو کاموں کا اہتمام کریں گے تو میں اپنے پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ آپ کے تمام پریشانیاں دور ہوں گی۔ غم اور پریشانیا ں دور ہوں گی۔ آپ پورے وثوق کے ساتھ یہ دو عمل ایک “استغفار” اور دوسرا “سورت القریش” کو پڑھیں ۔ انشاءاللہ آپ کا رزق میں فروانی اور پریشانیاں اور تنگیاں ختم ہوجائیں گی
اپنی رائے کا اظہار کریں