ڈیلی کائنات! چائے تو پاکستان میں ہر ایک کو پسند ہے مگر وہ صحت کے لیے اسی وقت فائدہ مند ہوتی ہے جب اس میں دودھ کو شامل نہ کیا جائے۔ یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سیاہ چائے جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دیگر طبی فوائد کا باعث بنتی ہے۔ تحقیق کے مطابق سیاہ چائے معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی لاکر جسمانی صحت کوبہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
اس تحقیق کے دوران چوہوں کو یہ مشروب پلایا گیا جس کے نتیجے میں معدے میں موجود بیکٹریا میں تبدیلی آئی جس سے جگر میں توانائی کا میٹابولزم بھی تبدیل ہوا۔ تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ سیاہ اور سبز چائے آنتوں میں موجود بیکٹریا کی شرح بدلنے کا باعث بنتی ہے اور موٹاپے کا باعث بننے والے بیکٹریا کی تعداد کم جبکہ جسم پتلا رکھنے بیکٹریا کی بڑھتی ہے۔محققین نے کہا کہ یہ تو پہلے یہ معلوم تھا کہ سبز چائے کے اجزاءطبی فوائد کے حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوے ہیں کیونکہ اس میں موجود کیمیکلز خون اور ٹشوز میں جذب ہوتے ہیں۔ مگر اب معلوم ہوا کہ سیاہ چائے بھی انسانوں میں جسمانی وزن میں کمی اور اچھی صحت میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں