ڈیلی کائنات ! کھجور ایک قسم کا پھل ہے، کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، یہ اس قدر حیرت انگیز فوائد سے بھرپور ہوتی ہے کہ اسے سنتِ نبوی کا اعزاز بھی حاصل ہے، دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے، مسلمانوں میں اس کی اہمیت کیانتہا یہ ہے
کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو بہترین قرکے فوڈ کے مطابق اب جدید سائنس نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں اور یہ جسم میں خون کی کمی، پانی کی کمی کو دور ہکرتی ہے جبکہ کئی بیماریوں کا علاج بھی اس کے استعمال میں چھپا ہے۔>رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر بھوکا پیاسا رہنے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اس لیے افطاری کے وقت ایسی مکمل کی بےحد ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کرنا چاہئے، اور روزانہ کی بنیاد پر کھجور کھانی چاہیئے۔
کھجور امراض قلب میں بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کرتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء خون بننے میں مدد دیتے ہیں کھجور فائبر، میگنیشم اور کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور ان میں پوٹاشیم کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔کھجور فیٹ سوڈیم اور کولسٹرول فری ہوتی یہ خون میں کولیسٹرول کی سطح گھٹاتی اور انجائنا کے مریضوں کے لیے بےحد فائدے مند ہے، خصوصاًمدینہ منورہ کی عجوہ کھجوریں کولیسٹرول لیول گھٹانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لئے 42 عجوہ کھجوروں کی گٹھلیاں پیس کر ان کا باریک سفوف بنا کر محفوظ کر لیں اور روزانہ نہار منہ اس کا استعمال کریں،کولیسٹرول لیول کم ہو جائے گا۔ اگر نیم گرم پانی کے ساتھ 3 کھجور کھائی جائیں تو یہ جسم کی اضافی چربی کو گھٹاتی ہیں اس کے علاوہ سینے کی جکڑن کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بھی یہ بےحد فائدے مند ہے،
کھجور کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ پھیپھڑوں کو بھی طاقت بخشتی ہے، نیم گرم پانی کے ساتھ کھجور استعمال کرنے سے وزن گھٹتا ہے اور نظامِ ہاضمہ درست ہوتا ہے جبکہ یہ خون کو بھی صاف کرتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں