سردیوں میں انتہائی سستے سے ملنے والے کیلے کے اندر یہ تار نما چیز

سردیوں

ڈیلی کائنات! کیلا روزمرہ زندگی میں استعمال کیا جانے والا عام پھل ہے جس کے فوائد ہر کوئی جانتا ہے، یہ جسم کو توانائی پہنچانے کا سبب بنتا ہے اور جسم پر بے شمار مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ناشتے میں کیلوں کا استعمال انسان کو دن بھر چاک و چوبند اور فعال رکھنے

کا بہترین زریعہ ہے۔رپورٹ کے مطابق کیلے میں تین طرح کی قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ سکروز، فروکٹوز اور گلوکوز۔ کیلے میں فائبر یا ریشے بھی موجودہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیلے کو فوری توانائی پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔کبھی آپ نے غورکیا ہے جب ہم کیلے کا چھلکا اتارتے ہیں تو ایک تار نما چیز بھی ساتھ ہوتی ہے، جسے  چھلکے کے ساتھ اتار دیتے ہیں لیکن کیا آپ اس تار نما چیز کے فوائد جانتے ہیں۔اس تار نما چیز کے فوائد جاننے کے بعد آپ یقیناً اس چیز کو کوڑے دان میں پھیکنے کے بجائے استعمال کریں

گے۔اس تار نما شے کو فلوم بنڈلز کہتے ہیں جو دراصل ایک ٹشو ہوتا ہے اور ہر پودے میں موجود ہوتا ہے، اس کا کام پھل کو نیوٹریشن فراہم کرنا ہوتا ہے۔کیلے کے اس فلوم بنڈلز میں میں وٹامن اے، وٹامن بی 6 ، فائبر اور پوٹاشیم بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔یہ تار رگکی طرح کام کرتا ہے اور پھل کو اس کی تمام تر ضروریات پہنچاتا ہے اور کیلے کے ذائقے میں اضافہ کرکے اسے بڑھنے میں معاونت کرتا ہے۔چونکہ اب آپ تار نما چیز کی افادیت سے واقف ہوچکے ہیں تو جب بھی کیلا کھائیں تو اس تارنما چیز کو ضرور کھائیں جو آپ کو اور زیادہ غذائیت فراہم کرے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں