ڈیلی کائنات! زیرہ ایک زبردست جڑی بوٹی ہے جس کو تقریباًٍ ہر گھر میں مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آپ زیرے کی مدد سے تیزی سے اپنا وزن کم کرسکتے ہیں ۔ بہت سے لوگوں صرف زیرہ پانی کی مدد سے ایک مہینہ کے اندر
اندر پانچ کلو سے زیادہ وزن کم کرتے دیکھا ہے وزن کم کرنے کیلئے زیرہ پانی زبرست ہے ہی اس کے علاوہ بھی زیرہ پانی کے بے شمار فائدے ہیں۔ زیرہ پانی کا استعمال جسم میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو نکال باہر کرتا ہے ۔ خاص کر زیرہ پانی کا استعمال جگر کی صفائی کرتا ہے جگر میں موجود فاضل مادوں کو نکال باہر کرتا ہے آپ کی آنتوں کی صفائی کرتا ہے ۔ وزن کم کرنا بے شک ایک مشکل کام ہے لیکن وزن کم کرنے سے بھی مشکل کام پیٹ پر جمی چربی کا خاتمہ اگر آپ زیرہ پانی کا استعمال شروع کردیتے ہیں آپ
دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر آپ کے پیٹ پر موجود ضدی چربی پگھلنے لگے گی ۔آپ کا پیٹ پتلا ہونے لگے گا جو لوگ تیزی سے پیٹ کم کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے زیرہ پانی کسی نعمت سے کم نہیں آپ کو سکھانے جارہے ہیں کہ زیرہ پانی کو کیسے تیار کیا جاتا ہے اس کے بعد زیرہ پانی کے مکمل فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا ۔ ایسے فوائد ہیں جو آپ سن کر یقیناً حیران رہ جائیں گے ۔ اس کو تیار کرنے کیلئے جو چیزیں چاہئیں ایک چائے کا چمچ زیرہ لینا ہے اسے ایک گلاس پانی میں ڈال کر مکس کرلینا ہے اس کو رات بھر بھیگنے
کیلئے چھوڑ دیں صبح اٹھنے کے بعد کوئی پتیلی لینی ہے اسے چولہے پر رکھ اور ایک گلاس زیرے والا پانی کو اس برت میں ڈال دینا ہے اس کو اچھی طرح پکانا ہے تیز آنچ پر نہیں پکانا ۔اگر ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ بھگویا ہے اس کو اتنا پکانا ہے کہ ایک گلاس پانی آدھا گلاس پانی رہ جائے ۔پھر کسی چھاننی کی مدد سے ایک گلاس میں نکال لیں۔اس کو ٹھنڈا کرکے ایک لیموں نچوڑ لیں ۔ اس کو نیم گرم حالت میں پینا ہے کبھی بھی گرم حالت میں نہیں پینا ۔ اس سے ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال میٹا بولزم ریٹ کو
بڑھاتا ہے ۔ جن لوگوں کا وزن بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے تو وہ اس کا استعمال شروع کردیں اس کے استعمال سے ایک دودن کے اندر ہی بڑھتا وزن کم ہونا شروع ہوجائیگا ۔ خ ون اور آئرن کی کمی زیرہ میں آئرن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔ 100 گرام زیرہ 66 ملی گرام آئرن پر مشتمل ہوتا ہے۔ دو سے تین چمچ کھانے سے آپ کی ایک دن کی آئرن کی مطلوبہ مقدار پوری ہوجاتی ہے اور یوں آئرن کی کمی کی علامات اور وہ طبی حالتیں دور ہوجاتی ہیں ،جو اس کی وجہ سے ہوتی ہیں جیسے کہ تھکن، سستی، چکر آنا اور توانائی کی کمی
وغیرہ۔ معیاری نیند بہترین عمل انہضام گہری نیند کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ زیرہ ان دونوں ہی حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیرہ میں میلاٹونن نامی مادے کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جس کا براہ راست تعلق نیند کے نظام سے ہوتا ہے، اگر آپ کو پرُسکون نیند میسر نہیں تو اپنے رات کے کھانے میں زیرہ پانی کا زیادہ استعمال کیجیے
اپنی رائے کا اظہار کریں