علمی سپاٹ! ناریل کا تیل خواتین کو سب سے زیادہ پسند ہوتا ہے کیونکہ یہ آپ کی اسکن اور بیوٹی کو بڑھانے کے لیئے سب سے زیادہ کارآمد ہے۔ آج سے پہلے آپ نے ناریل کا تیل یا ناریل کے دودھ کے بارے میں سنا ہوگا مگر آج ہم کو بتا رہے ہیں ناریل کی سپیشل چائےجو ذائقے میں بھی بے مثال ہے اور فائدے بھی اتنے ہیں کہ آپ روزانہ اس چائے کو بنا کر پینا پسند کریں گے۔
ٹپ: ٭ ایک کپ پانی ابالیں۔ ٭ اس میں ایک چمچ گرین ٹی (یا سادی چائے کی پتی) ، تین چمچ ناریل کا دودھ اور ایک چمچ چینی (حسبِ ذائقہ) ڈال کر اچھی طرح پکا لیں۔ ٭ لیجیئے تیار ہوگئی فوائد سے بھرپور ناریل کی چائے۔ فوائد: ٭ ناریل میں موجود سیلینیئم، سوڈیم، میگنیشیئم، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامنز سی، ای، بی 1، بی 3، بی 5، اور بی 6 پائے جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہمارے لیئے فائدے مند چائے ثابت ہوتی ہے۔ 1: مدافعتی نظام: آج کل وائرل انفکیشنز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جن کی وجہ سے مدافعتی نظام کا بہتر اور تیز ہونا بہت ضروری ہے یہ چائے آپ کو ہر قسم کے جراثیموں سے بچانے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو مضبوط بناتی ہے۔ 2: دل کے امراض: جن لوگوں کو دل کا مرض ہے ان کو چاہیئے کہ وہ روزانہ اس چائے کا استعمال کریں کیونکہ
ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور لورک ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کو مضبوط اور ہارٹ اٹیک کے حملے سے بچاتی ہے۔ : جلد: >جیسے ناریل کا تیل آپ کے بالوں اور جلد کو خوبصورت بناتا ہے بلکل اسی طرح یہ چائے آپ کو حسین بناتی ہے۔ جن کے پاس بیوٹی ٹپس استعمال کرنے کا وقت نہیں وہ ناریل کی چائے سے فائدہ اٹھائیں۔ 4: وزن کم: وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس چائے کو استعمال کریں یہ میٹابولزم بھی بہتر کرتی ہے جبکہ اس میں موجود انزائمزل اجزاء چربی کو پگھلانے میں مدد دیتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں