پاکستان ٹپس ! ذہنی آسودگی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے اس لیے میاں بیوی میں بھی موٹاپے کا رجحان شروع ہو جاتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔شادی کے بعد میاں بیوی اکثر گھر سے باہر کھانا کھاتے ہیں اور موٹے ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن انہیں اپنے موٹا ہونے کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب شادی کے تین ماہ بعد ان کے کپڑے انہیں پھنس جاتے ہیں۔شادی کے بعد خواتین کی ایک شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کھانوں کے ذریعے اپنے شوہر کا دل لبھائیں۔
اس خواہش کی تکمیل کے لیے وہ اچھے اچھے اور خوش ذائقہ کھانے وافر مقدار میں بناتی ہیں اور نتیجتاً میاں بیوی دونوں موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں شادی کے بعد موٹے ہونے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ میاں بیوی جب تک کنوارے ہوتے ہیں انہیں اپنا لائف پارٹنر ڈھونڈنے کی فکر لاحق ہوتی ہے جس سے شادی کے بعد ان کی جان چھوٹ جاتی ہے اور وہ ذہنی طور پر پرسکون ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ذہنی آسودگی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے اس لیے میاں بیوی میں بھی موٹاپے کا رجحان شروع ہو جاتا ہے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جو خواتین شادی سے قبل سلم اور سمارٹ رہنے کے لیے ڈائٹنگ کرتی ہیں وہ شادی کے بعد اس معاملے میں لاپرواہ ہو جاتی ہیں۔
یہ خواتین میں نفسیاتی مسئلہ ہے کہ شادی سے قبل وہ اچھے شوہر کی تلاش میں خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں اور جیسے ہی انہیں شوہر مل جاتا ہے وہ لاشعوری طور پر مطمئن ہو جاتی ہیں اور اپنی خوراک کے معاملے میں لاپرواہ بھی، جس سے وہ موٹی ہو جاتی ہیں۔مردوں میں بھی یہی رجحان پایا جاتا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں