ڈیلی نیوز! چنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں شامل ہے۔چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیادی اقسام ہیں:کالا چنا اور سفید چنا۔ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ بھارت، پاکستان، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں چنا کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔چنا ایک دو نہیں کئی طبی فوائد رکھتا ہے۔
اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ فاسفورس، تانبے اور میگنیز کی بھی خامی مقدار ملتی ہے۔ چنے کے طبی فوائد درج ذیل ہیں۔ وزن کم کیجیےچنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں۔ پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے۔ کیونکہ عموماً ایک پلیٹ چنے کھا کر آدمی سیر ہوجاتا ہے اور پھر اُسے بھوک نہیں لگتی۔دراصل چنے کا ریشہ دیر تک آنتوں میں رہتا ہے۔ لہٰذا انسان کو بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو مرد و زن دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھیں، وہ اپنا آٹھ پونڈ وزن کم کرلیتے ہیں۔ یاد رہے، ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔
نظام ہضم کا معاون چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ضد تکسیدی مادوں کی فراہمی انسانی جسم میں آزاد ا اصلیے (مضر صحت آکسیجن سالمے) مختلف اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ضد تکسیدی مادےانہی سالمات کا توڑ ہیں جو مختلف صحت بخش غذائوں میں ملتے ہیں۔ ان غذائوں میں چنا بھی شامل ہے۔ چنوں میں مختلف ضد تکسیدی مادے مثلاً مائریسٹین کیمفوریل، کیفک ایسڈ، وینلک ایسڈ اور کلوروجینک ایسڈ وغیرہ ملتے ہیں۔ ان کے باعث چنا مجموعی انسانی صحت کے لیے بہت عمدہ غذا ہے۔
ایک ایسی ہی خوراک بھنے ہوئے چنے ہیں جن کے کھانے سے ناصرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم کو آئرن بھی ملتا ہے۔ اس کے علاوہ چنے کھانے سے جسم کا کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ فائبر سے بھرپور غذا میں پروٹین کی مقدار بھی وافر ہوتی ہے جس سے جسم کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ بڑھتے ہوئے وزن سے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ایک ایسی خوراک مل جائے جو ہم بیٹھے بیٹھے کھاتے بھی رہیں اور ساتھ ساتھ وزن بھی کنٹرول میں رہے۔ بھنے چنوں کو غذائیت سے مالا مال سمجھا جاتا ہے، اس میں پلانٹ بیسڈ پروٹین، ڈائٹری فائبر اور کاربوہائڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔ امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق چنوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور نمکیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں
جن میں آئرن، زنک، میگنیشیم اور فاسفورس شامل ہے جب کہ اس میں متعدد وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی6 اور بی 12 بھی شامل ہے۔ابھی ہم نے آپ کو چنے کی غذائی افادیت کے بارے میں بتایا اور اب ہم کو اسے کھانے سے صحت پر ہونے والے مثبت اثرات کے بارے میں بتائیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں