پیارے نبی ؐ نے ارشاد فرمایا : خالی پیٹ کھجور کھایا کرو اس سے جسم میں بہت سی تبدیلیاں

کھجور

پاکستان نیوز ! آج ہم آپ کو عجوہ کھجور کے کرشماتی فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے جارہے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قدرتی اشیاء میں ایسے ایسے خزانے چھپا رکھے ہیں جن کو انسان سوچ ہی نہیں سکتا۔ ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ یہ غذا کیسے استعمال کرنی ہے ۔ اورآپﷺ نے اسکو کیسے کیسے استعمال فرمایا

اسی طرح آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ عجوہ کھجور کو کن کن مسائل اوربیماریوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اس کے ان گنت فوائد کیا کیا ہیں۔ کھجور ایسا بابرکت لذیز اور شیریں پھل ہے جس کا قرآن کریم میں بیس سے زیادہ بار ذکر آیا یہ صالحین کی پسندیدہ غذا رہی ہے حضور اکرمﷺ نے کھجور کے پھل کو بے حد پسند فرمایا آپﷺ اس سے روزہ افطار کرنے کو بھی پسند فرماتے ۔اسے اُردو میں کھجور اور عربی میں نخل کہتے ہیں آپ کے علم میں یہ بھی اضافہ کرتا چلوں ۔ محمد بن قاسم کی آمد کیساتھ برصغیر پاک وہند میں کھجور کی کاشت شروع ہوئی تھی ۔ آپ کے معلومات کیلئے یہ بھی عرض کرتا چلوں تازہ پکاہوا پھل کھجور کہلاتا اور خشک ہوجائے اسے چھوارا کہتے ہیں

دونوں کی افادیت ایک جیسی ہے ۔کھجور کے استعمال کو طبوے نبویﷺمیں انتہائی مقام حاصل ہے۔ اسے نبیﷺ نے بویا تھا۔ یہ خصوصیت مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے ۔عجوہ کھجور حضورﷺ کی محبوب ترین کھجوروں میں سے تھی ۔ یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین انتہائی لذیز مفید اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے ۔ حضوراکرمﷺ کا محبوب ترین کھانا روٹی کا سرید اور حیس ک کا سرید تھا۔ حیس کا سرید کھجورگھی اور روٹی سے تیار کیا جاتا ہے ۔یہ ایک مقوی غذا ہے جو تمام اعضاء کو قوت دیتی ہے ۔سائنسی تحقیق کے مطابق کھجور ایک بہترین غذا ہے جو کاربوہائیڈریٹس معدنی نمکیات وٹامنز اور غذائی ریشے کا اچھا ذریعہ ہےکیلشیم میگنیشیم پوٹاشیم کی موجودگی

کے باعث دل کےمریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ جبکہ کولیسٹرول بھی نہیں ہے ۔ عجوہ کھجور کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند اہم فوائد آپکی خدمت میں پیش ہیں۔ بلغمی کھانسی کیلئے عجوہ کھجور دو عدد ادرک ایک گرام لیکر انہیں باریک قطر کر انہیں پان کے پتے میں رکھ کر چبائیں نوزائیدہ بچوں کی مائیں اکثر اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلا سکتیں ایسی مائیں دودھ کیساتھ عجوہ کھجور استعمال کریں عجوہ کھجور دودھ پیدا کرنے والے خلیوں کی پرورش کرکے انہیں فعال بناتی ہے ۔ عجوہ کھجور ذوف قلب کیلئے بہت مفید ہے یہ دل کی کمزوریوں اور بیماریوں کیلئے اکثیر مانی جاتی ہے رات کے وقت پانچ عدد عجوہ کھجوریں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ اس پانی میں کھجور کو مسل کر استعمال کریں تو یہ دل کی تقویت کیلئے مؤثر ٹونک ہے

عجوہ کھجور جسم میں خو ن کی کمی کو دور کرتی ہے پانچ عدد عجوہ کھجور لیکر آدھا کلو دودھ میں ڈال کر خوب پکائیں۔جب یہ نرم ہوجائیں تو انہیں دودھ سے نکالیں اور اس میں شہد ایک چمچہ ملا کر پئیں آپ اس نسخے کے نتائج سے حیران کن نتائج حاصل کریں گے ۔ عجوہ کھجور قبض کشاء ہوتی ہے ۔ اسکیلئے سات کھجوریں رات کوپانی میں بھگو دیں اور صبح شیک کرکے شربت بنا لیں یہ نسخہ آنتوں کو متحرک کرکے حجابت کو آسان بناتا ہے ۔ آپ نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہوگا جو دبلے پن کا شکار ہوتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں ان کا جسم فربا ہو عجوہ کھجور بچے یا بڑے کمزور یا دبلے پتلے افراد کیلئے اکسیر ہے ۔ اس کے استعمال سے بدن فروا ہوجاتا ہے ۔ اس کی استعمال کا طریقہ بتاتا چلوں۔

عجوہ کھجور ،مغز اخروٹ مغز بادام تل سفید ناریل برابر وزن اور سونٹھ حسب ضرورت لیکر گول لڈو بنائیں صبح نہار منہ اور شام کو دودھ کیساتھ لیں مسلسل تین ماہ استعمال کریں آپ کومثبت نتائج ملیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں