پاکستان ٹپس ! درد انسانی جسم کے کسی بھی حصے میں ہوں تو سارا جسم بے چین ہوجاتا ہے۔اسی طرح منہ کے چھالے انسان کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں اور اگر بھول کر کوئی ایسی چیز کھالی جائے جس میں مرچیں شامل ہوں تو اس کے بعد تکلیف میں دگنا اضافہ ہوجاتا ہے۔جب یہ چھالے نکلتے ہیں تو ہمارا بات کرنا مشکل تر ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی دانتوں کی گھسٹ بھی ان میں درد کو بڑھا دیتی ہے۔یہ چھالے عموماً سفید اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں
اور ان کے کنارے لال ہوتے ہیں۔ چھالوں کی چبھن اتنی شدت کی ہوتی ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان میں سوئیاں چبھ رہی ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیسے ان تنگ کرنے والے چھالوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے؟ آیئے اس حوالے جانتے ہیں۔اگر یہ چھالے سائز میں چھوٹے ہیں تو ان کو علاج کی ضرورت پیش نہیں ہوتی کیونکہ یہ ایک سے 2 ہفتے کے اندر اندر ختم ہوجاتے ہیں، تاہم اگر وہ بڑے اور بہت زیادہ تکلیف دہ ہوں تو وہ خود ٹھیک نہیں ہوتے۔
چھالے اگر بڑے ہیں تو اس کے لیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے۔ وہ آپ کو دوائیں ، اور ماؤتھ واشز کا استعمال کرنے کا ہدایت دے سکتا ہے۔منہ کے چھالے کسی بھی عمر کے شخص میں ہوسکتے ہیں چاہے وہ بچہ ہو بڑا یا بوڑھا شخص۔ خواتین میں منہ کے چھالے ہونے کی شرح مردوں کے بنسبت زیادہ پائی جاتی ہے۔* کیا گھریلو ٹوٹکوں سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے؟آپ کے کچن میں موجود ایسی چیز جس سے منہ کے چھالوں کا علاج ممکن ہے۔1- نمک کے پانی سے کلیاں کریں یا ایک چائے کا
چمچ بیکنگ پاؤڈر آدھے کپ گرم پانی میں ملا کر کلیاں کر کےچھالوں کی جلن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔2- برف کو چھالے کی جگہ پر رکھ کر مساج کریں۔3- علاج کے ساتھ تھوڑا احتیاط بھی ضروری ہے تو زیادہ مرچوں والی غذاؤں سے گریز کریں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں