حکیم محمد عثمان کہتے ہیں کہ خوشبو سے علاج صدیوں سے چلا آرہا ہے جس کیلئے کئی طرح کے پودوں اور پتیوں کو اس کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔اجروما تھراپی اس کی ایک شکل ہے یہ ایسی تھراپی ہے جس میں خوشبو کسی بھی مرض کا علاج کیا جاتا ہے ریحان ایک ایسا پیدا ہے جسے تلسی کے نام سے پکارا جاتا ہے یہ خوشبودار پودا ہےاس کا تعلق پودینے کے خاندان سے ہے۔ یہ طبنبویﷺ کی خوشبودار دوا ہے ہمارے آقاﷺ نے اس پودے کے ذریعے بہت سارے مریضوں کاعلاج کروایا ہے ۔
قرآن مجید میں اس کا ذکر بہت خوبصورت انداز میں آیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے جو نیک بندے ہیں ان کو جنت میں عیش وآرام اور خوشبو اور نعمتوں کا باغ عطاء کیا جائیگا وہاں پر یہ پودا موجود ہوگا ۔یہ بات ہمیں حیران اور خوش اس لیے کردیگی۔ہمارے نبیﷺ نے بڑے پیار سے اس پودے کا ذکر کیا ہے ۔قرآن مجید میں اس کا ذکر سورۃ رحمٰن کی آیت نمبربارہ اورسورۃ واقعہ میں ہوا ہے ترمذی کی ایک روایت ہےجس میں آپﷺ کا ارشاد مبارکہ ہے کہ جب تم میں سے کسی کو ریحان دیا جائے تو لینے سے انکار نہ کرے کیونکہ یہ پودا جنت سے آیا ہے ۔ ہمارے نبیﷺ نے اس کی اتنی خصوصیات بیان کیں اور یہ جنت کا پودا ہے ۔ یہ ہندو مذہب میں اس لیے بابرکت ہے وہ اپنے گھروں کے باہراس لیے لگاتے ہیں تاکہ فضاء بہت خوشگوار اور مہک جائے ۔ تلسی کی ایک سوساٹھ سے زیادہ قسمیں ہیں ۔ اس کے بہت سارے فوائد ہیں۔
سائنس کی بہت سی تحقیقات کے مُطابق تلسی کا سارا پودا ہی یعنی پتے ٹہنیاں بیج پھول سب دافع امراض ہیں اور یہ پھیپھڑوں ملیریا ڈائریا متلی الٹی جلد کی بیماریوں معدے کے سرطان آنکھوں کی بیماریوں اور جسم سے زہ۔ر ختم کرنے کی خوبیوں کے ساتھ جہاں اور کئی بیماریوں میں مُفید ہے وہاں بیشمار نیوٹریشن خوبیوں کا حامل ہے جس میں وٹامن اے وٹامن سی کیلشیم زنک آئرن کلوروفیل جیسے اہم نیوٹریشنز شامل ہیں۔ذہنی تناؤ اور اضطراب موجودہ دور میں تیزی سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں جن کا شکار بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی ہو رہے ہیں اور سائنس کے مُطابق تلسی کے پتے شاخیں بیج یعنی پُورا پودا ہی اڈاپٹوجن کیمیا سے بھر پوُر ہے اور یہ کیمیا ذہنیتناؤ اور دماغ کے افعال کو درست رکھنے میں اکسیر کا درجہ رکھتا ہے طب ایوردیک کے مُطابق تلسی کے پودے میں اینٹی ڈپریشن اور اینٹی انگزائٹی خوبیاں شامل ہیں جو دماغ کو مُشکلات سے لڑتے ہُوئے پریشان نہیں ہونے دیتی اور پریشانی میں دُرست فیصلہ کرنے کی قوت دیتی ہیں تلسی اینٹی آکسیڈینٹ خوبیوں سے بھر پور ہے اور جسم کو جہاں توانا رکھنے میں انتہائی مدد گار ہے وہاں یہ جسم کے اندر موجود فاضل اور نقصان دہ مادوں کو خارج کر کے خ ون کو صاف کرتا ہے اور جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچا کر رکھتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں