یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں کا بہت ہی مجرب اور طاقتور وظیفہ ہے اس وظیفے کی بہت سی برکات اور کمالات ہیں ۔رزق کی تنگی،معاشی تنگی یا کاروبار کے لیے یہ عمل لاجواب ہے اس کے علاوہ غیب کے خزانوں سے ضروریات کا پورا ہونا ،ملازمت کے حصول کے لیے اور ملازمت اگر خطرے میں ہو تو اس کی حفاظت کے لیے ،اگر کسی نے آپ سے رقم لی اور واپس نہیں کر رہا تو اس رقم کی واپسیکے لیے یہ عمل بہت مجرب ہے۔
کاروبار میں آسانی کے لیے،شادی کے لیے یا شادی کے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے ،یا اپنی پسند کی نوکری کے حصول کے لیے بھی یہ عمل بھی بہت طاقتور ہے۔ الجھی یا مسائل سے گھری زندگی لے لیے ،جسمانی اور روحانی بیماری کے لیے یہ عمل بے مثال ہے لاجواب ہے بہت آسان عمل ہے عمل یوں کرنا ہے باوضو یا بے وضو کسی بھی حالت میں،چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یا جب بھی کبھی وقت ملے آپ نے اللہ پاک کے تین مبارک اسماء کا ورد کرنا ہے جو کہ یہ ہیں یا باسط،یا فتاح ،یا کریم۔ان کو پڑھنے کی تعداد محدود نہیں ہےاس عمل کو گھر کا ایک فرد بھی کر سکتا ہے یا تمام گھر والے بھی کر سکتے ہیں جتنے زیادہ گھر کے افراد ان اسماء کرام کا ورد کریں گے چلتے پھرتے یا کاروبار کی جگہ پہ جاتے ،اتنے زیادہ فوائد اور برکات ملیںگے۔اس وظیفے کا کوئی خاص وقت نہیں ہے۔ انشاءاللہ اللہ پاک اس کے صدقے آپ کو کامیاب کریں گے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں