حمل کے دوران یہ 10 غلطیاں مت کریں

غلطیاں

اس تحریر میں ہم بات کریں گے ح م ل کی احتیاطوں کے بارے میں جب آپ کو کنفرم ہوجائے کہ آپ کا جو پریگنینسی ٹیسٹ ہے وہ پازیٹو آچکا ہے اور آپ حاملہ ہو چکی ہیں آپ کا حمل ٹھہر چکا ہے تو اس کے بعد آپ نے ان باتوں پر عمل کرنا ہے تا کہ آپ کو کوئی مسئلہ پریشانی نہ ہو سب سے

پہلے ح م ل کے دروان آپ نے کسی بھی قسم کی سٹریس نہیں لینی کیونکہ یہ بہت ہی خطرناک ہوتی ہے اور حتی کہ آپ کا ح م ل گرا بھی سکتی ہے آپ نے ح م ل کے دوران بالکل ریلیکس رہنا ہے خاص طور پر شوہروں سے گزارش ہے کہ شوہر حضرات اپنی بیگموں کا خیال رکھیں ح م ل کے دنوں میں وہ نارمل حالات کے مقابلے میں بہت ہی زیادہ چڑچڑی ہوجاتی ہیں اور چھوٹی چھوٹی بات میں آپ سے لڑائی بھی شروع کردیں کیونکہ ان کے جسم کے اندر ہارمونز کی تعداد کافی حد تک بڑھ چکی ہوتی ہے تو اس میں عورت کا کوئی قصور نہیں ہوتا یہ ایک خدا کی طرف سے چیز ہوتی ہے و آپ نے

اپنی عورت کا بہت ہی زیادہ خیال رکھنا ہے اس سے نہ تو لڑنا ہے بلکہ اس کا خیال کرنا ہے اور اس کو بہت پیار سے رکھنا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے ح م ل کے دوران اپنی خوراک کا بہت ہی اچھے طریقے سے خیال کرنا ہے آپ نے بازاری چیزیں استعمال نہیں کرنی نشہ وغیرہ نہیں کرنا شوہر بھی اگر سگریٹ پیتا ہے تو اس سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی کمرے کے اندر سگریٹ نہ پئے کیونکہ یہ ح م ل کے لئے خطرناک ہوتا ہے اس کے بعد آپ نے بازار کی چیزیں نہیں کھانی گھر کا کھانا استعمال کرنا ہے اور خاص طور پر آپ نے اپنی ڈائیٹ کا بہت ہی زیادہ خیال کرنا ہے

آپ ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنے حساب سے ڈائیٹ چارٹ وغیرہ تیار کرواسکتے ہیں تا کہ آپ کا ح م ل بالکل ٹھیک رہے اس کےعلاوہ آپ نے ح م ل کے دوران کسی بھی قسم کی انرجی ڈرنکس کا استعمال نہیں کرنا سوڈا واٹر اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال نہیں کرنا کیونکہ یہ آپ کے لئے خطرے کی علامت بن سکتا ہے اس لئے آپ نے بالکل ایسی چیزوں کا استعمال نہیں کرنا اور ح م ل کے دوران آپ نے بالکل تنگ کپڑے نہیں پہننے ایسے کپڑے پہننے ہیں جو تھوڑے بہت کھلے ہوں اور آپ کو ریلیکس رکھیں اور ساتھ ہی ساتھ ح م ل کے دوران آپ نے اپنے بالوں کو ہیئر کلر وغیرہ بھی نہیں کرنا کیونکہ

یہ بہت ہی زیادہ نقصان دیتا ہے اس کے بھی کچھ نقصانات ہوتے ہیں اس کے علاوہ ح م ل کے دوران اگر آپ کی طبیعت اچانک خراب ہوجائے یا کوئی مسئلہ مسائل ہوجائے تو آپ نے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ہے اکثر عورتیں یہ کرتی ہیں کہ وہ دوسری عورتوں کی باتوں میں آکر گھریلو ٹوٹکے وغیرہ استعمال کرتی ہیں جو کہ بعض اوقات فائدہ مند بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات نقصان بھی پہنچاتے ہیں ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

اپنی رائے کا اظہار کریں