انار دنیا میں دستیاب صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے ۔ اس پھل میں اتنی بڑی تعداد میں نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دیگر غذائی اشیا میں نہیں ہوتے ۔ انار کھانے کی عادت جسم کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے جس سے مختلف امراض
کا خطرہ کم ہو سکتا ہے ۔ آج کل انار عام دستیاب ہیں تو اس کے فوائد جان کر آپ بھی اس پھل کو آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ متعدد اہم غذائی اجزا سے بھر پور انار کے دانوں کے بھرے ایک کپ یا 174 گرام سے جسم کو 7 گرام فائبر ، 3 گرام پروٹین ، وٹامن سی کی روزانه در کار مقدار کا 30 فیصد حصہ ، وٹامن کی روزانہ در کار مقدار کا 36 فیصد حصہ ، فولیٹ کی روزانه در کار مقدار کا 16 فیصد حصہ اور پوٹاشیم کی روزانہ در کار مقدار کا 12 فیصد حصہ ملتا ہے ۔ انار کے دانوں کے ایک کپ میں 24 گرام شکر اور 144 کیلوریز بھی ہوتی ہیں ، مگر اس سے ہٹ کر بھی متعدد طاقتور نباتاتی مرکبات اس کھیل کا
حصہ ہیں۔انار میں موجود 2 سب سے طاقتور نباتاتی مرکبات اس کھیل میں 2 منفرد اجزا ایسے ہوتے ں ہیں جو اس کو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید بناتے ہیں ۔ ان میں سے ایک Punicalagins نامی اینٹی آکسائیڈنٹ مرکب ہے جو اس پھل کے جوس اور مچلکوں میں پایا جاتا ہے ۔ یہ انار کے جوس میں اتنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے کہ سبز چائے کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ اینٹی آکسائیڈنٹ سر گرمیوں کو متحرک کرتا ہے ۔ اسی طرح انار کے بیجوں کے تیل میں موج
Punicic Acid اس پھل کا مرکزی فیٹی ایسڈ ہے جو حیاتیاتی اثرات کو متحرک کرتا ہے ۔ ورم کش خصوصیات دائمی ورم متعدد سنگین امراض کی جڑ ثابت ہوتا ہے جن میں امراض قلب ، کینسر ، ذیا بیطس ٹائپ ٹو ، الزائمر اور موٹاپا قابل ذکر ہیں ۔ انار کی ورم کش مخصوصیات اس میں موجو punicalagin مرکب کی اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ انار سے غذائی نالی میں موجود ورم کی سر گرمی کم ہو سکتی ہے ۔ ذیابیطس کے مریضوں تحقیق میں دریافت کیا گیا که روزانه 250 ملی لیٹر انار کا جوس پینے سے پر 12 ہفتوں کی ایک ورم کا باعث بننے والے
عناصر میں 30 سے 32 فیصد کمی آتی ہے ۔ اگر جسمانی ورم میں کمی >لانا چاہتے ہیں تو انار آپ کی غذا میں شاندار اضافہ ثابت ہو گا ۔ مثانے کے کینسر سے لڑنے میں ممکنہ مدد مثانے کا کینسر مردوں کو لاحق ہونے والے کینسر کی عام قسم ہے ۔ انار کا ایکسٹریکٹ کینسر کے خلیات کی افزائش کو ست کر سکتا ہے بلکہ ان کو تختم بھی کر سکتا ہے ۔ بریسٹ کینسر کے لیے بھی ممکنہ طور پر مفید لیسٹ کینسر خواتین میں بہت عام ہوتا جارہا ہے اور انار کا ایکسٹریکٹ بریسٹ کینسر خلیات کی ری پروڈکشن میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ ۔ بلڈ پریشر میں کمی بلڈ پریشر بڑھنے سے ہارٹ ایک اور فالج کا خطرہ بھی
بڑھ جاتا ہے ۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 150 ملی لیٹر انار کا جوس 2 ہفتے تک روزانہ پینے سے ہائی بلڈ پر یشر کے مریضوں میں بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی ۔ جوڑوں کی تکلیف سے لڑنے میں بھی مددگار جوڑوں کے امراض کی مختلف اقسام ہیں ، جن میں سے زیادہ تر جوڑوں میں ورم کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ انار میں موجود نباتاتی مرکبات ورم کش خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے امراض کے علاج میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ انار کا ایکسٹریکٹ ایسے انزائمر بلاک کر سکتا ہے جو جوڑوں کے امراض کا سامنا کرنے والے افراد کو جوڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ امراض قلب دنیا میں قبل از
وقت اموات کی ۔ سہ بڑی وجہ ہیں۔انار میں موج Punicic acid اس پھل کا بنیادی فیٹی ایسڈ ہے جو امراض قلب سے ممکنہ طور پر تحفظ فراہم کر سکتا ہے ۔ ہائی ٹرائی گلیسرائیڈ کے شکار 51 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 800 ملی گرام انار کے بیجوں کے تیل کا روزانہ استعمال ٹرائی گلیسرائیڈ میں نمایاں کمی آتی ہے ۔ ٹرائی گلیسرائیڈ ہمارے خون میں موجود ایک کی چربی ہوتی ہے جس کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھتا ہے ۔ ، 2 گرام انار کا ایکسٹریکٹ سرجری کے بعد یاداشت پر مرتب منفی اثرات کی روک تھام ا کرتے ہیں ۔ یاداشت کے مسائل کے شکار 28 معمر افراد پر
ہونے والی ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 237 ملی لیٹر انار کا جوس پینے سے یاداشت میں نمایاں بہتری آتی ۔ ہے ۔ ورزش کے لیے جسمانی کار کردگی بہتر بناۓ انار میں متعدد غذائی اجزا ہوتے ہیں جو ورزش کے لیے جسمانی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں