بلغمی کھانسی اور دمہ کا گھریلو ٹوٹکوں سے علاج انجیر کھانسی و دمہ.میں مفید انجیر بلغم خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کھانسی اور دمہ میں اسکے استعمال سے فائدہ ہوتاہے۔چھوہارہ سے علاج چھوہارہ اور ادرک ،پان میں تھوڑا تھوڑا رکھ کر کھانے سے بلغمی کھانسی اور دمے میں افاقہ ہوتا ہے۔ ایک وقت میں پانچ
سے زیادہ چھوہارے اور ادرک کے ٹکڑے نہ کھا ئیں۔سونف سے علاج نصف رتی سونف کو منہ میں رکھ کر چبائیں او ر اسکے رس کو اندر نگلتے رہیں یہ کھانسی اور دمہ کیلئے مفید ہے۔ پسی کالی مرچ ، شہد کے ساتھ ملا کر چاٹنے سے کھانسی،سینے کادرددور کرنے اور پھیپھڑوں سے بلغم جلد خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔البتہ گردے کے درد میں مبتلا افراد اس سے پرہیز کریں۔الائچی سے علاج الائچی خورد ، دمہ اور کھانسی میں مفید ہے ۔لہسن سے علاج لہسن
پھیپھڑوں کی سل، کھانسی، دمے اور کالی کھانسی میں فائدہ دیتاہےبچوں میں سانس کی بیماری کیلئے گرم دودھ میں ہلدی، نمک اور گڑ ڈال کر پلانے سے بچوں کو سردی،کھانسی اور سانس لیتے وقت ہونے والی تکلیف میں افاقہ ہوتاہے۔کجھور سے علاج دو کھجور کا گودا، آدھا چمچ ملیٹھی پاؤڈر، آدھا چمچ قصوری میتھی ، ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں ۔ایک کپ رہ جائے تو نہار منہ صبح، دوپہر ،شام دو چمچ لیں۔ پیاز سے علا پیاز کارس ایک پاؤ،شہد
ایک پاؤ، سوڈابائیکارب (کھانے والا)پانچ تولہ، تینوں کو ملا کر رکھ لیں۔صبح و شام ایک ایک چمچ استعمال کریں فائدہ ہوگا ،لاثانی نسخہ ہے ۔شہد سے علاج شہد دودھ یا پانی میں شامل کرکے پیا جاسکتاہے ۔ یہ جمع شدہ بلغم کو تحلیل کرکے سانس کی نالیوں سے خارج کرنے میں مدد دیتاہے…. کھانسی ایک کامن مسئلہ ہے جو بچوں اور بڑوں کو یکساں متاثر کرتا ہے .کھانسی کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں کامن کولڈ ، الرجی ، فلو ، وائرل انفیکشن ، اسموکنگ
، ٹی بی ، دمہ ، پھیپھڑوں کا سرطان اورماحولیاتی وجوہات شامل ہیں . شدید کھانسی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے تاہم موسمی اثرات کے سبب ہلکی کھانسی کی صورت میں بااثرقدرتی نسخے موجود ہیں جو کھانسی سے آرام دلانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں . شہد کھانسی اوربلغم دورکرنےکے لیے بہترین قدرتی علاج ہے . یہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی آکسیڈنٹس اور مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے کی خصوصیات کا حامل ہے . سینے کےانفیکشن اور کھانسی
کے علاج کے لیے شہد آزمودہ اور بااثر دوا ہے . ادرک کھانسی میں آرام فراہم کرنے والی ایک اور قدرتی دوا ہے . یہ اینٹی انفلامیٹری ، اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی وائرل اور کھانسی کو دبا دینے کی خصوصیات سے بھرپور ہے یہ مدافعاتی نظام کو مضبوط بنا کر صحت و تندرستی فراہم کرتا ہے .نمک کے پانی کے غرارے کھانسی ، گلے کی خراش اور بلغم سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتے ہیں .نیم گرم نمکین پانی سینے میں جمے بلغم کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے اور
گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے . تلسی کھانسی کے سیرپ اور ادویات کا اہم جزو ہے . یہ کھانسی سمیت بہت سی بیماریوں مثلاً معدے میں درد ، سردرد ، ورم ، ملیریا اور امراض قلب کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے . تلسی کے پتوں سے حاصل ہونے والا تیل درد اور دمہ دور کرنے میں مدد دیتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں